۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
فدا حسين یزدانی

حوزہ/ شہید آيۃ اللہ باقر نمر پوری زندگی انبیاء الہی ائمہ معصومین علیهم السلام کے نقش قدم پر ثابت قدمی کے ساتھ چلتے رہے اور اسی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کے صدر محترم حجةالاسلام مولانا فدا حسين یزدانی نے سعودی عرب کے شیعہ مذہبی راہنما آيۃ اللہ شہید باقر نمر کی برسی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہید آيۃ اللہ باقر نمر پوری زندگی انبیاء الہی ائمہ معصومین علیهم السلام کے نقش قدم پر ثابت قدمی کے ساتھ چلتے رہے اور اسی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

شہید آيۃ اللہ باقر نمر نے اپنی مجاہدانہ زندگی کے ایام میں اس بات پہ زور دیتے کہا تھا کہ ہم آل سعود کی طرف سے عوام اور بالخصوص شیعیان آل رسول(ص) کی عزت و حیثیت پر تجاوز اور انہیں تمام شہری حقوق سے محروم کرکے انہیں دوسرے درجے کے شہریوں کا درجہ دیئے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ہم اس ملک میں رہنے والے شیعیان آل محمد (ص) کا بہرصورت، تحفظ کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے مظالم اور اس کی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں جولائی دوہزار بارہ میں شهید آیت اللہ باقر نمر کو گرفتار کر کے دو جنوری دو ہزار سولہ کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کیا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .