۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید علی بنیامین نقوی

حوزہ/ آپ کا سانحہ ارتحال امت مسلمہ کیلئے ایک قابل اور مدبر علمی شخصیت کے کھو جانے پر ناقابل تلافی علمی نقصان ہے اور یہ ایک ایسا نقصان ہے جو تاقیامت یہ نقصان اور یہ اور خلا کسی چیز سے پر نہ ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے برجستہ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی بنیامین نقوی نے حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی ایک عظیم اور برجستہ علمی شخصیت سے آج اسلامی دنیا محروم ہوگئی۔

آپ انقلاب اسلامی ایران کے زبردست حامی امام راحل کے دست و بازو اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بہترین ساتھی انتہائی انقلابی شخصیت انتہائی علمی قد آور شخصیت تھے آپکا علمی چرچہ پورے عالم اسلام میں پھیلا ہوا تھا۔

آپ کا سانحہ ارتحال امت مسلمہ کیلئے ایک قابل اور مدبر علمی شخصیت کے کھو جانے پر ناقابل تلافی علمی نقصان ہے اور یہ ایک ایسا نقصان ہے جو تاقیامت یہ نقصان اور یہ اور خلا کسی چیز سے پر نہ ہوگا۔

ہم آیت اللہ مصباح یزدی نور اللہ مرقدہ الشریف کی پرسوز رحلت پر تمام علماء کرام طلاب حوزہ علمیہ قم و نجف رھبر معظم انقلاب اسلامی بالاخص امام زمانہ عج کے حضور تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .