۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی

حوزہ / عالم جلیل القدر، فاضل اور باتقوا  آیت اللہ مصباح یزدی نے ہمیشہ اسلامی نظام کا دفاع کیا۔ قابل اور فاضل شاگرد تربیت کئے اور بہت مفید علمی لیکچرز دئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالم ربانی آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر آیت اللہ مکارم شیرازی نے اپنا تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ان کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عالم ربانی، مجاہد اور انتھک آیت اللہ  شیخ محمد تقی مصباح یزدی کی رحلت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔  اس جلیل القدر،  فاضل اور باتقوا عالم دین نے ہمیشہ نظام اسلامی کا دفاع کیا۔فاضل اور قابل شاگرد تربیت کیے اور بہت مفید علمی لیکچرز دئے۔

انہوں نے عمر بھر اسلام اور مکتب اہل بیت(ع) کی خدمت کی۔ میں اس بہت بڑے سانحے پر دینی تعلیم کے مراکز، مرحوم کے شاگردوں اور بالخصوص ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔مرحوم کے درجات میں بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل و اجر جزیل کے لئے خدا کے حضور دعاگو ہوں۔

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

۲ جنوری ۲۰۲۱ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .