حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی نے آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر تعزیت نامہ جاری کیا جو حسب ذیل ہے :
انا لله و انا الیه راجعون
عالم ربانی اور اصولی فقیہ حضرت آیت اللہ سید محمد سعید طباطبایی حکیم (طاب ثراہ) کی رحلت مایہ تأسف و تألم ہے۔ انہوں نے نجف کے حوزۀ علمیہ میں عرصہ دراز طلاب اور فضلاء کی تعلیم و تربیت کی اور بہ طور یادگار بیش بہا علمی آثار چھوڑ گئے۔
قم ـ ناصر مکارم شیرازی
13 شهریور 1400
بمطابق 4/9/2021