حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ مکارم شیرازی نے ایک پیغام کے ذریعہ ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے بھائی کی رحلت پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
کلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍ * وَیَبْقَیٰ وَجْهُ رَبِّکَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ
میں ان تمام مومنین، شخصیات، نامور علماء، مختلف گروہوں، عام لوگوں، بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید کہ جنہوں نے میرے بڑے بھائی، خدا کے نیک بندے، انتہائی دیندار، بااخلاق، وفادار اور خدمت گزار مرحوم عزیز مکارم کی رحلت پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔ میں ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور بارگاہ خداوندی میں سب کی سلامتی، سربلندی اور سعادت و خوشبختی کا طالب ہوں۔
خداوند عالم مرحوم کی روح کو غریق رحمت فرمائے اور ان کی روح کو انبیاء اور اولیاء الہی کی ارواح کے ساتھ محشور فرمائے۔
ناصر مکارم شیرازی (قم)
۱۱ جون ۲۰۲۱ء