۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پیام تسلیت آیت الله صافی

حوزہ/ عالم ربانی مرحوم آیت اللہ ضیاء آبادی کی رحلت پر آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالم ربانی مرحوم آیت اللہ ضیاء آبادی کی رحلت پر ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

باسمہ تعالی

انا لله و انا الیه راجعون

عالم جلیل القدر آیت اللہ الحاج سید محمد ضیاء آبادی(رہ) کی رحلت پرانتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

اس بزرگ شخصیت نے اپنی بابرکت عمر کلمۃ اللہ کی سربلندی اور قرآن و اہلبیت کے معارف کی ترویج میں گزار دی۔

مرحوم لوگوں سے خندہ پیشانی سے پیش آتے۔ انہوں نے عرصۂ دراز تک امام جماعت کی ذمہ داری کو نبھایا۔ مذہبی اور دینی محافل میں تفسیر قرآن کریم، اخلاقی نکات اور امامت و ولایت کی ابحاث سے لوگوں اور بالخصوص جوانوں کو آگاہ کرتے رہے۔

انہوں نے اپنے بعد تفسیر القرآن، عقائد اور اخلاق کے موضوع پر دسیوں عمدہ کتابیں یادگار چھوڑیں ہیں۔

میں اس عالم ربانی کی افسوسناک رحلت پر دینی مدارس، مرحوم کے شاگردوں و عقیدتمندوں اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

دعا گو ہوں کہ خداوند متعال مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنی پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور فرمائے۔

۲۵ جمادی الثانی ۱۴۴۲ھ

لطف اللہ صافی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .