۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تعزیتی پیغام

حوزہ/ آہ  آیۃ اللہ العظمیٰ المرجع الدینی الکبیر سماحۃ الشیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی نور اللہ مرقدہ کی خبر رحلت نے عالم اسلام کو آج چشمہ علم و حکمت سے محرومی کے غم میں مبتلا کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ قرآن و عترت الہ آباد یوپی کا آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف الله صافی گلپایگانی طاب ثراہ کی رحلت پر اظہار تعزیت جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا لله و انا اليه راجعون

اذا مات العالم ثلم فى الإسلام ثلمةلا يسدها شيء إلى يوم القيامة
جب کسی عالم کا انتقال ہوتا ہے تو اسلام میں ایسا شگاف پڑ جاتا ہے کہ جس کی بھرپائی روز قیامت تک نہیں ہو پاتی
آہ آیۃ اللہ العظمیٰ المرجع الدینی الکبیر سماحۃ الشیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی نور اللہ مرقدہ کی خبر رحلت نے عالم اسلام کو آج چشمہ علم و حکمت سے محرومی کے غم میں مبتلا کر دیا۔
اس عظیم مصیبت پر ہم امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں اور تمام مراجع عظام و علماء کرام حوزات علمیہ و مؤمنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور رب کریم کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ مرجع کبیر کو جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شریک غم
اساتذہ و طلاب و اراکینِ مدرسہ قرآن و عترت
قدم رسول چکیہ کربلا الہ آباد یوپی الھند

تبصرہ ارسال

You are replying to: .