حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الایمان چیریٹبل ٹرسٹ ممبئی اور اہل بیت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن لندن کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین سید محمد الموسوی نے آیت اللہ شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی کی رحلت کو امت اسلام کے لئے ایک عظیم خسارہ بتاتے ہوئے ان کی ناقابل فراموش خدمات کی جانب اشارہ کیا، اور اس عظیم مصیبت پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مراجع کرام، علمائے اسلام، عزیز و اقارب، طلباء اور تمام محبین کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کی۔
تعزیتی پیغام متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
آیت اللہ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی وفات کی خبر نے ہمیں اور اور تمام حوزات علمیہ کو سوگوار کردیا ہے، خدا جنت میں آپ کے درجات کو بلند فرمائے، آپ نے علم کے میدان میں اور مسلمانوں کے لیے کئی دہائیوں تک عظیم اور ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔
ہم اس عظیم مصیبت پر اپنے آقا و مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مراجع کرام، علمائے اسلام، عزیز و اقارب، طلباء اور تمام محبین کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدا وند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ وہ قوم کے اس عظیم نقصان کا جبران فرمائے اور دنیائے اسلام کے اس عظیم عالم و محقق کو محمد و آل محمد ص کے ساتھ محشور فرائے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم.
والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سید محمد الموسوی
اہل بیت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن لندن