حوزہ علمیہ اِمام حسن عسکری علیہ السّلام کانودر گجرات میں دوران تدریس تمام اساتذہ نے اپنے طلباء سے مراجع کرام کی منزلت و عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرجع اِمام کے نائب ہوتے ہیں۔
مولانا سید حسین حیدر قدر نقوی نے بیان کیا کی مرجع کا احترام ہر ایک پر لازم ہے اور مرجع کرام کا منکر مسلمان کہلانے کا حق نہیں رہتا جیسا کہ العلامۃ الدکتر عبدل الہادی الفضلی نے اپنی کتاب امامیہ عقائد میں تحریر کیا علماء و فقہاء اِمام علیہ السّلام کے نائب ہیں جس نے انکا انکار اور انکی مخالفت کی وہ ایسا ہی ہے جیسے اِمام علیہ السّلام کی مخالفت کی اور صوفوف مسلمان سے خارج ہے ایسا انسان نیز تمام اساتذہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ صافی گلپائگانی کی رحلت پر غم کا اظہار کیا اور تمام عالم تشیع کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور کہا کی انکی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائیگا مذہب اسلام کے بہترین محافظ اور خادم اہلِ بیت علیہما السلام تھے۔
اس موقع پر ہندوستان، پاکستان، دوبئی ، اور دیگر ممالک سے تشنگانِ علوم آل محمد بھی آنلائن حاضر تھے نیز مولانا سید یاسین حسین عابدی ، مولانا سید محمد میاں زیدی ، مولانا محمد اسلم معرفی، اور مولانا سید حسین حیدر قدر نقوی بھی حاضر تھے جنہوں نے اس درد ناک موقع پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔