۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
حوزہ علمیہ امام حسن عسکری (ع) کانودار گجرات

حوزہ/ حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السّلام کانودار گجرات میں ایک عظیم الشان سیمینار بسلسلہ ولادت با سعادت امام علی رضا علیہ السّلام و دہ کرامت اور امام خمینی (رح) کی 33 برسی کی یادگار میں انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السّلام کانودار گجرات بتاریخ 9 جون بروز جمعرات بوقت 10 بجے صبح ایک عظیم الشان سیمینار بسلسلہ ولادت با سعادت امام علی رضا علیہ السّلام و دہ کرامت اور امام خمینی ر ح کی 33 برسی کی یادگار میں انعقاد کیا گیا۔

جس کا آغاز مولانا محمد رضی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا جسمیں عالی جناب مولانا سید یاسین حسین عابدی صاحب مولانا محمد اسلم معرفی صاحب مولانا سید محمد میاں صاحب مولانا حسین حیدر قدر نقوی صاحب تشریف فرما تھے طلبہ کرام نے مقالہ و مدح خوانی کے فرائض کو انجام دیا۔

محمد شاہد ریاضی صاحب نے نظامت کے فرائض کو انجام دیا سیمینار تقریباً نماز ظہر تک اختتام پذیر ہوا اِس موقع پر بیرونی ملک پاکستان دبئی اور ہندوستان کے گوشے گوشے سے طلاب کرام برادران و خواہران آنلاین جلسہ میں شامل تھے آخر میں مولانا سید یاسین حسین عابدی صاحب نے تمام شرکاء کا شُکریہ ادا کیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .