۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
تنظیم المکاتب میں دو روزہ سیمینار منعقد ہوا

حوزہ/ یوم معلم اور ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے تنظیم المکاتب میں دو روزہ بانیٔ تنظیم ؒ اور تبلیغ و ترویج دین سیمینار منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو۔ یوم معلم اور ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے تنظیم المکاتب میں ۲۲ ؍ مارچ کو دن میں تین بجے سےشام ۶ بجے تک اور ۲۳؍ مورچ کو صبح ۹ بجے سےساڑھے بارہ بجے تک دو روزہ بانیٔ تنظیم ؒ اور تبلیغ و ترویج دین سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار کی پہلی نشست کا آغاز مولوی علی رضا متعلم جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ طلاب جامعہ امامیہ مولوی علی محمد معروفی مولوی محمد صادق معروفی مولوی سہیل مرزا نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔ مولانا محمد عباس معروفی صاحب قبلہ مبلغ و استاد جامعہ امامیہ نے مقالہ پڑھا ۔

جلسہ میں مولانا سید تہذیب الحسن صاحب قبلہ استاد جامعہ امامیہ، مولانا سید منور حسین صاحب قبلہ انچارج جامعہ امامیہ ، مولانا سید علی ہاشم عابدی صاحب قبلہ استاد جامعہ امامیہ اور مولانا سید حیدر عباس رضوی صاحب قبلہ فاضل جامعہ امامیہ و مدیر ہادی ٹی وی لکھنو نے تقاریر کیں۔ نظامت کے فرائض مولانا سید صفدر عباس بلال صاحب فاضل جامعہ امامیہ نے انجام دئیے۔

سیمینار کی دوسری نشست کا آغاز مولوی سہیل مرزا متعلم جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ طلاب جامعہ امامیہ مولوی علی محمد نقوی ، مولوی عامر عبا س اور مولوی ظفر علی نےبارگاہ اہلبیتؑ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ مولانا زین العابدین صاحب قبلہ مبلغ و استاد جامعہ امامیہ نے مقالہ پیش کیا۔

جلسہ میں مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب قبلہ مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ، مولانا سید راحت حسین صاحب قبلہ استاد جامعہ امامیہ ، مولانا سید محمد علی صاحب قبلہ استاد جامعہ امامیہ ، مولانا منظر علی عارفی صاحب قبلہ استاد جامعہ امامیہ اور معروف مبلغ مولانا سید فیض عباس صاحب قبلہ فاضل جامعہ امامیہ نے تقاریر کیں۔ نظامت کے فرائض مولوی محمد صادق فاضل جامعہ امامیہ نے انجام دئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .