۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/ رہبر کبیر انقلاب حضرت امام خمینی ؒ کے یوم وفات پر بانیٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں بعنوان ’’امام خمینیؒ کے عظیم افکار و کارنامے ‘‘ سیمینار منعقد ہوا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ رہبر کبیر انقلاب حضرت امام خمینی ؒ کے یوم وفات پر بانیٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں بعنوان ’’امام خمینیؒ کے عظیم افکار و کارنامے ‘‘ سیمینار منعقد ہوا ۔ جس کا آغاز مولوی محمد تقی جعفری متعلم جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔

مولوی علی محمد نقوی، مولوی سید صفدر عباس ، مولوی محمد صادق معروفی اور مولانا دانش عباس خان نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔مولوی شاہ رضا متعلم جامعہ امامیہ اور مولوی نجیب حیدر متعلم جامعہ امامیہ نے مقالات پیش کئے۔

مولانا سید فیض عباس مشہدی نے خود اعتمادی اور خدا اعتمادی کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایاکہ امام خمینی ؒ کی شخصیت دونوں مرحلوں میں ممتاز نظر آتی ہے، اللہ پر بھروسہ اور اسی سے دعا اور مدد آپ کا خاصہ تھا۔ نیز وقت کی پابندی آپؒ کا خاص امتیاز تھا۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی استاد جامعہ امامیہ نےفرمایا: امام خمینی ؒ اللہ کے عبد صالح تھے ، خدا کی اطاعت ہی آپ کا مقصد تھا لہذا نہ کسی کی تعریف سے کبھی خوش ہوئے اور نہ ہی کسی کی مخالفت سے نالاں ہوئے۔

مولانا سید تہذیب الحسن استاد جامعہ امامیہ نے فرمایا: امام خمینی ؒ کے انقلاب سے ہندوستان میں مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی قیادت میں چل رہی ملک گیر تحریک دینداری کی رفتار میں مزید اضافہ ہوا ۔بانیٔ تنظیمؒ اور ان کے رفقائے کار نے نصاب تعلیم میں ایسے اسباق شامل کئے جس سے بچے دین اور افکار امام خمینیؒ سے واقف ہو سکیں۔

مولانا سید منور حسین رضوی انچارج جامعہ امامیہ نے فرمایا: امام خمینی ؒ نے عالمی استعمار اور مغربی ثقافت کو سماج کے لئے خطرناک سمجھااور اس کی کھل کر مخالفت کی۔ آپؒ نے فرمایانہ مغربی تہذیب اور نہ ہی مشرقی ثقافت بلکہ اسلامی تہذیب و ثقافت ہی انسان کو کامیاب بنائے گی لہذا آپ نے اسلام کی ترویج فرمائی۔

سیمینار میں خادمان و کارکنان تنظیم المکاتب، اساتذہ و طلاب جامعہ امامیہ نے شرکت کی اور یہ پروگرام تنظیم المکاتب کے یوٹیوب چینل سے لائیو نشر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .