حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب مولانا وصی حسن خان کی والدہ مرحومہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی بانیٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔
اولاً خادمان و کارکنان تنظیم المکاتب اور اساتذہ و طلاب جامعہ امامیہ نے قرآن خوانی کی۔بعدہ مولانا سید منور حسین رضوی انچارج جامعہ امامیہ نے مجلس عزا کو خطاب کیا ۔
مولانا سید منور حسین رضوی نے حدیث سلسلۃ الذہب کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے امام علی رضا علیہ السلام کی علمی سیرت کو بیان کیا ۔
انچارج جامعہ امامیہ نے فرمایا: انسان کی پہلی درسگاہ آغوش مادر ہے۔ اسکول اور مدرسہ کی تعلیم بعد میں ہے پہلے ماں کی تعلیم ہے۔ ماں کی دی تعلیم سے اولاد تا حیات متاثر رہتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ماں کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔