۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
مبلغین غدیر

حوزہ/ عید غدیر کے موقع پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے اساتذہ اور طلاب نے حسینیہ حضرت غفرانمآب (رہ) پہنچ کر غدیر کے پاسبان اور مبلغ علماء رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی قبور مطہرہ کی زیارت اور فاتحہ خوانی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید اللہ الاکبر عید غدیر کے موقع پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے اساتذہ اور طلاب نے حسینیہ حضرت غفرانمآب (رہ) پہنچ کر غدیر کے پاسبان اور مبلغ علماء رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی قبور مطہرہ کی زیارت اور فاتحہ خوانی کی۔

واضح رپے کہ مذکورہ حسینیہ میں مجدد شریعت آیۃ اللہ العظمیٰ سید دلدار علی غفرانمآب رحمۃ اللہ علیہ، ان کی نسل کے عظیم علماء کی قبور کے علاوہ عالم تشیع کے دیگر عظیم علماء، فقہاء، متکلمین، محدثین کی قبور ہیں جن میں پاسبان ولایت امیرالمومنین علیہ السلام، مولف عبقات الانوار علامہ میر حامد حسین موسوی رحمۃ اللہ علیہ، شب ہائے پیشاور میں سلطان الواعظین رحمۃ اللہ علیہ کے حامی و ساتھی علامہ سید عدیل اختر طاب ثراہ (استاد و مربی بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ)، نادرۃ الزمن علامہ ابن حسن طاب ثراہ کے اسمائے گرامی سر فہرست ہیں۔

طلاب کے علاوہ جامعہ امامیہ کے اساتذہ مولانا فیروز علی بنارسی، مولانا سید علی ہاشم عابدی اور مولانا محمد عباس معروفی نے بھی حسینیہ غفرانمآب میں حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .