۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید صبیح الحسین رضوی

حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے کہا کہ آج تمام تر پریشانیوں اور پابندیوں کے باوجود ہمارے رہبر (آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دا م ظلہ ) کا اطمینان بتا رہا ہے کہ وہ عالم ہیں ، عزیز ہیں اور اللہ سے نزدیک ہیں ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سری نگر/ ۲۶؍ جون کو نواب باغ باغوان پورہ سری نگر میں صبح ۱۰ بجے سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کے زیر صدارت دینی تعلیمی کانفرس منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز قاری ڈاکٹر یاور عباس نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ مولانا سید کیفی سجاد انسپکٹر تنظیم المکاتب نے نعت پاک پڑھی۔ مکاتب امامیہ کے طلا ب و طالبات نے تعلیمی مظاہرے پیش کئے اور شعرائے کرام جناب مائل چنڈولی، مولانا دلکش غازی پوری، مولانا سید کیفی سجاد اور جناب رضا مورانوی نے منقبت اور تعلیمی بیداری نظمیں پیش کی۔

جناب حاجی محمد اقبال خان مسؤل زون سری نگر معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ مولانا فیروز عباس مبارپوری جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب نے حدیث ’’مومن مومن کا آئنہ ہے۔ ‘‘ کو بیان کرتے ہوئے مومن کے خصوصیات بیان کئے۔

مولانا سید صبیح الحسین رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے آیت ’’کہو! خدایا! میرے علم میں اضافہ فرما۔ ‘‘ کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: علم انسان میں قوت اور اطمینان پیدا کرتا ہے، علم کے ذریعہ انسان اللہ سے نزدیک ہوتا ہے، علم انسان کو عزت عطا کرتا ہے۔ آج تمام تر پریشانیوں اور پابندیوں کے باوجود ہمارے رہبر (آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دا م ظلہ ) کا اطمینان بتا رہا ہے کہ وہ عالم ہیں ، عزیز ہیں اور اللہ سے نزدیک ہیں ۔

آخر میں مولانا ممتاز علی نائب صدر تنظیم المکاتب نے مجلس عزا میں روایت ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت کم خرچ تھے۔ ‘‘ بیان کرتے ہوئے فرمایا: امام خمینی قدس سرہ کی زندگی بہت سادگی اور کم خرچ والی تھی۔ انقلاب سے پہلے جیسی زندگی تھی ویسی ہی زندگی انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی رہی۔ نہ لباس میں فرق آیا ، نہ کھانے پینے میں فرق آیا اور نہ ہی رہائش میں فرق آیا۔ اور ایسا بھی نہیں کہ ان کے پاس پیسہ نہیں تھا ،پیسہ تھا لیکن وہ پیسہ دوسروں پر خرچ کرتے تھے اپنی ذات پر نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .