۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید ضمیر الحسن رضوی

حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب: علم کا کم سے کم فائدہ یہ ہے کہ بچے مجمع عام میں آکر تقریر کرتے ہیں اور تعلیمی مظاہرے پیش کرتےہیں جہاں بڑوں بڑوں کا بولنا مشکل ہوتا ہے۔ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہے روایت میں ہے کہ گہوارے سے قبر کی منزل تک علم حاصل کرو۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ حصول علم کی کوئی عمر نہیں ہے۔ انسان کی ابتداء اذان و اقامت سے ہوتی ہے اور انتہاء اسمع افہم پر۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لیھہ/کرگل۔ ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام ۳؍ جولائی بروز اتوار صبح ۱۰ بجے امام بارگاہ تھنگ نق فیانگ میں دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسکا اغاز مولانا سہیل عباس انسپکٹر معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ مولانا غلام مہدی مولائی انچارج شعبہ مکاتب تنظیم المکاتب نے نعت پاک پڑھی۔

تصویری جھلکیاں: ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کرگل کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنس کا سلسلہ جاری

مولانا دلکش غازی پوری اور مولانا کیفی سجاد انسپکٹر تنظیم المکاتب نے منقبت اور تعلیمی بیداری نظمیں پیش کی اور مکاتب امامیہ کے طلاب و طالبات نے تعلیمی مظاہرے پیش کئے۔

کشمیر میں تحریک دینداری کے سرگرم رکن اور ادارۂ تنظیم المکاتب کے مخلص خدمت گذار جناب ڈاکٹر میر محمد ابراہیم نے اپنی تقریر میں تعلیم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے تنظیم المکاتب کے ملک گیر تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔

آخر میں حجۃ الاسلام مولانا سید ضمیرالحسن رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا علم کا کم سے کم فائدہ یہ ہے کہ بچے مجمع عام میں آکر تقریر کرتے ہیں اور تعلیمی مظاہرے پیش کرتےہیں جہاں بڑوں بڑوں کا بولنا مشکل ہوتا ہے۔ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہے روایت میں ہے کہ گہوارے سے قبر کی منزل تک علم حاصل کرو۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ حصول علم کی کوئی عمر نہیں ہے۔ انسان کی ابتداء اذان و اقامت سے ہوتی ہے اور انتہاء اسمع افہم پر۔

واضح رہے کہ ۲؍ جولائی بروز ہفتہ چھو تھنگ بغدانک لیھہ میں صبح ۱۰ بجے دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی ۔ جسمیں مکاتب امامیہ کے طلاب و طالبات کے تعلیمی مظاہرے اور شعرائے کرام نے منقبت اور تعلیمی بیداری نظمیں پیش کی ۔ مولانا سید ضمیرالحسن رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے مجلس عزا کو خطاب کیا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض مولانا اعجاز حسین انسپکٹر تنظیم المکاتب انجام دے رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .