دینی تعلیمی کانفرنس
-
حب علی یعنی ایمان و تقویٰ : مولانا سید ممتاز جعفر نقوی
حوزہ/ مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے کہا: مولا علیؑ امیرالمومنین اور امام المتقین ہیں ۔ آپ کی محبت انسان کو با ایمان اور با تقویٰ بناتی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو امیرالمومنین علیہ السلام کی محبت پر تربیت کرنا چاہئیے تا کہ ایک با ایمان اور با تقویٰ نسل سامنے آئے۔
-
ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کرگل کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنس کا سلسلہ جاری؛
حصول علم کی کوئی عمر نہیں: مولانا سید ضمیر الحسن رضوی
حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب: علم کا کم سے کم فائدہ یہ ہے کہ بچے مجمع عام میں آکر تقریر کرتے ہیں اور تعلیمی مظاہرے پیش کرتےہیں جہاں بڑوں بڑوں کا بولنا مشکل ہوتا ہے۔ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہے روایت میں ہے کہ گہوارے سے قبر کی منزل تک علم حاصل کرو۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ حصول علم کی کوئی عمر نہیں ہے۔ انسان کی ابتداء اذان و اقامت سے ہوتی ہے اور انتہاء اسمع افہم پر۔
-
ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کشمیر میں دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری؛
اپنی ایجادات نہیں بلکہ معصومین ؑ کی تعلیم کردہ دعائیں پڑھیں، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ علماء نے ہمیں جو دعائیں تعلیم کی ہیں وہ معصومین علیہم السلام کی تعلیم کردہ ہیں ۔ ہمیں وہی پڑھنا چاہئیے ۔ ہمیں اپنی جانب سے اس میں کمی یا زیادتی کا حق نہیں ہے۔ ایجاد کا حق نہیں ہے۔
-
نانوتہ سہارنپور میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس اختتام پذیر
حوزہ/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین نانوتہ کی جانب سے قصر زہرا سلام اللہ علیہا نانوتہ میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کے دوسرے دن بھی تین نشستیں منعقد ہوئیں۔
-
نانوتہ میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا سلسلہ جاری
حوزہ/ مولانا سید صفی حیدر زیدی سکریٹری تنظیم المکاتب نے تعلیمی مظاہرے پیش کرتے ہوئے بچوں کی اصلاح اور ان کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: بچوں سے جب سوال ہوتا ہے اور وہ جواب دیتے ہیں، یا جب بچوں کی اصلاح ہوتی ہے تو اس سے نہ صرف بچوں کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ سننے والے بزرگوں کا بھی فائدہ ہوتا۔
-
دین کی خدمت توفیق الہی، مولانا سید صبیح الحسین رضوی
حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب کا یہ کہنا تھا کہ دین کا کام توفیق الہی ہے ہر ایک کے لئے ممکن نہیں کہ دین کا کام کرے بلکہ اللہ کی جس پر عنایت ہوتی ہے وہی یہ کام کر سکتا ہے۔
-
کانپور میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس:
اگر رزق حلال ہو گا تو دین پر عمل ہو گا، مولانا سید ذوالفقار حیدر اعظمی
حوزہ/ اگر رزق حلال ہو گا تو دین پر عمل ہو گا، حلال و حرام کا خیال رہے گا لیکن اگر پیٹ مال حرام سے بھرا ہو گا تو دین پر عمل ممکن نہیں حتیٰ امام حسین علیہ السلام جیسے معصوم امام کی بھی باتیں سمجھ میں نہیں آئیں گی۔
-
بارہ بنکی کے سیدواڑہ میں دوروزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/قرآن اور اسلام کے موضوع پر علماء کرام کا بصیرت افروز خطاب سننے کے لیے عوامی سیلاب امنڈ پڑا۔
-
احساس خطا راہ سعادت کی پہلی منزل ہے، مولانا ممتاز علی
حوزہ/ نائب صدر تنظیم المکاتب نے کہا کہ اگر انسان کے اندر یہی احساس پیدا ہو جائے تو حر بن جاتا ہے، احساس خطا ہی تھا جس نے جناب حر کو آزادی دلائی، احساس خطا ہی راہ سعادت کی پہلی منزل ہے۔
-
رام پور میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام دینی تعلیمی کانفرنس منعقد
حوزہ/ صدر تنظیم المکاتب سرکار شمیم الملت مولانا سید شمیم الحسن نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے امام علیہ السلام کی ایک حدیث کی روشنی میں بیان کیا کہ اگر انسان یہ دیکھنا چاہے کہ اس کے اندر نیکی پائی جاتی ہے یا نہیں تو وہ دیکھے کہ اسے خدا اور خدا کے فرمانبردار بندوں سے کتنی محبت ہے اگر محبت ہے تو وہ نیک ہے ورنہ نہیں۔