حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیتھل بریلی میں منعقد مجلس عزا میں قرآن کریم آیت ’’ ائے ایمان والو! اپنے کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچاو۔ ‘‘ کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ سکریٹری تنظیم المکاتب نے بیان کیا کہ یہ کہنا مناسب نہیں ہے کہ ہم علیؑ والے ہیں لہذا ہمیں نماز و روزہ و عبادت کی ضرورت نہیں کیوں کہ عبادت کی پہلی شرط ہی محبت علیؑ ہے لہذا علیؑ والوں کو ہی عبادتیں کرنی ہے۔
مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نےبیان کیا کہ یہ قرآنی حکم ہے کہ ’’ ائے ایمان والو! اپنے کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچاو۔ ‘‘ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خطرہ ہےاور اس خطرہ سے صرف اپنےکونہیں بچاناہے بلکہ اپنے متعلقین کو بھی بچانا ہے۔ بانی تنظیم خطیب اعظم موالانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے اسی سلسلہ میں پورے ملک کا کشمیر سے کنیا کماری تک دورہ کیا اور بستی بستی قریہ قریہ مکاتب کی شکل میں دین کا چراغ روشن کیا تا کہ اطفال ملت کی دینی پرورش ہو اور ایسی نسل تیار ہو جو اپنے کو اور اپنے متلقین کی نجات کا سامان فراہم کر سکے۔
واضح رہےکہ ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے منعقد ہونے والی ہر کانفرنس سے قبل خادمان ادارہ اطراف کی بستیوں کا دورہ کرتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کی قیادت میں خادمان ادارہ رامپور کے نزدیک مومنین کی بستیوں کا دورہ کر رہے ہیں ، انشاء اللہ ۱۳؍ اور ۱۴ ؍ فرور ی بروز ہفتہ ، اتوار تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مکتب امامیہ رامپور کی جانب سے کو مسجد زہراؑ، امام بارگاہ ابوطالبؑ ، مقابرالمومنین محلہ کلکتہ رامپور یوپی میںدوروزہ دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہو گی۔
جسمیں مکاتب امامیہ کےطلاب و طالبات تعلیمی مظاہرے پیش کریں گے۔ علمائے کرام مولانا سید شمیم الحسن صاحب قبلہ (صدر تنظیم المکاتب)، مولانا ممتاز علی صاحب قبلہ (نائب صدر تنظیم المکاتب) مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب (سکریٹری تنظیم المکاتب)، مولانا سید نعیم عباس صاحب ، مولانا سید شوکت عباس صاحب، مولانا مرزا جاوید عباس صاحب، مولانا فیروز عباس صاحب ، مولانا سید ضمیرالحسن صاحب، مولانا علی نقی صاحب، مولانا سید صبیح الحسین صاحب، مولانا علی حیدر غازی صاحب، مولانا سید تہذیب الحسن صاحب، مولانا سید نقی عسکری صاحب، مولانا فیروز علی صاحب ، مولانا منظر علی عارفی صاحب، مولانا سید فیض عباس صاحب، مولانا سید جعفر عسکری صاحب تقاریر اور شعرائے کرام جناب عشرت لکھنوی صاحب، جناب مجیب صدیقی صاحب، جناب تاج کانپوری صاحب، جناب اظہر اعجاز صاحب اور جناب سلمان سرسوی صاحب قصائد اور تعلیمی بیداری نظمیں پیش کریں گے۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض مولانا اعجاز حسین صاحب (انسپکٹر تنظیم المکاتب) انجام دیں گے۔ مومنین کرام سے شرکت کی پر خلوص استدعا ہے۔