۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/ مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو جہنم کی آگ سے بچاؤ اور جہنم کی آگ سے انسان تب ہی بچ سکے گا جب وہ علم دین سیکھے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آولکنڈہ/ ہندوستان کے مشہور و معروف ادارہ تنظیم المکاتب کے خدمت گزاروں کا تبلیغی تعلیمی دورہ ساؤتھ انڈیا میں 27 جنوری سے جاری ہے جو چھوٹی چھوٹی اور دور دراز بستیوں میں جا کر لوگوں کو علم کی دولت باٹ رہے ہیں۔

اس دورہ میں ادارہ تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر، مجلس انتظام تنظیم المکاتب کے رکن مولانا سید صبیح الحسین، تنظیم المکاتب کے انسپکٹرز مولانا اعجاز حسین، مولانا عابد رضا، مولانا علی حیدر، مولانا اقبال حسین اور جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے طالب علم مولانا سید راہب حسن موجود ہیں۔

مولانا سید صبیح الحسین رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ آپ کی بستی میں مرکز علم کھل رہا ہے اور جب کوئی طالب علم حصول علم کی غرض سے اپنے گھر سے نکلتا ہے تو ملائکہ اپنے پروں کو احتراماً اُنکے پیروں تلے بچھاتے ہیں۔ رحمتیں لے کر نازل ہوتے ہیں آپکی بستی میں مرکز علم بن رہا ہے تو ملائکہ رحمتیں لے کر نازل ہونگے جس سے آپ کی بستی میں رحمتیں ہی رحمتیں ہونگی۔

مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو جہنم کی آگ سے بچاؤ اور جہنم کی آگ سے انسان تب ہی بچ سکے گا جب وہ علم دین سیکھے گا۔

مولانا نے کہا کہ بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے یہ نظام بنایا تھا کہ بستی بستی دورہ کیا جائے اور لوگوں کو علم دین کی دعوت دی جائے اور اسی نظام کے تحت ادارہ تنظیم المکاتب کا کارواں ساؤتھ انڈیا دورہ پر آیا ہے تاکہ علی والوں کو ڈھونڈ کر اُن تک دین اور تعلیم پہنچانے کی راہیں نکالے۔

واضح رہے کہ کارواں تنظیم لکھنؤ سے ساؤتھ انڈیا ادارہ کی گاڑی سے آیا ہے ۔ راستے میں 2 مرتبہ گاڑی خراب بھی ہوئی بریک فیل ہوئے لیکن محافظ پروردگار ہے کاروان تنظیم کا دورہ جاری و ساری ہے مہم بستی بستی مکتب اور کوچنگ کھولنا ہے۔اور جہاں مکتب نہ کھل سکے وہاں کے بچوں اور بچیوں کو ای مکتب(آنلاین مکتب) جوائن کراکے گھر گھر دین اور تعلیم پہونچانا ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .