۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا شمیم الحسن

حوزہ/ مولانا سید شمیم الحسن صدر تنظیم المکاتب نے کہا کہ جس عمل کے لئے معصوم نےخاموشی اختیار کی ہو تو وہ ہمارے لئے جائز ہے لہٰذا ہم شدت اس پر نہ اختیار کریں کہ ہر رسم کو مٹایا جائے ہم اس بات پر غور کریں کہ اس رسم کو مٹایا جائے جسکے خلاف کسی معصوم کا فرمان موجود ہو تو وہ رسم ہمارے لئے حرام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/گولہ گنج واقع ادارہ تنظیم المکاتب کیمپس میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی آج پہلی نشست ہوئی جسمیں ملک کے مشہور علماء و شخصیات اور دانشوران نے تقاریر کیں۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولوی میثم رضا موسوی متعلم جامعہ امامیہ نے کیا۔

مولانا فیروز عباس جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا کہ مولانا سید غلام عسکری جسکی یاد میں ہم لوگ یہاں جمع ہیں وہ کوئی معمولی شخصیت نہیں تھی بلکہ جسکے دل میں قوم کا درد تھا وہ اس زمانے میں تھے جب ان کی خطابت بلندیوں پر تھی لیکن ان کو قوم کا درد تھا تو اُنہوں نے ادارہ کا قیام کیا اور ادارہ آج تک ان کا پیغام پھیلا رہا ہے۔

مولانا سید شمیم الحسن صدر تنظیم المکاتب نے کہا کہ جس عمل کے لئے معصوم نےخاموشی اختیار کی ہو تو وہ ہمارے لئے جائز ہے لہٰذا ہم شدت اس پر نہ اختیار کریں کہ ہر رسم کو مٹایا جائے ہم اس بات پر غور کریں کہ اس رسم کو مٹایا جائے جسکے خلاف کسی معصوم کا فرمان موجود ہو تو وہ رسم ہمارے لئے حرام ہے۔

مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے آخر میں آئے ہوۓ علماء، شعراء، شخصیات اور مومینین کا شکریہ ادا کیا۔

مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا نے اس پروگرام میں ہمارا بہت ساتھ دیا جس بات کو ہم مومینین تک نہیں پہنچا سکتے ہیں اس بات کو میڈیا نے مومینین تک پہنچایا۔

مولانا نے کہا کہ میں تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اُنہوں نے اپنا قیمتی وقت ہم کو دیا اور ہمارے پروگرام کو مومینین تک پہنچایا۔

اس رسم کو مٹایا جائے جو معصومین کے قول کے خلاف ہو: مولانا سید شمیم الحسن 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .