۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی 

حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اہلبیت علیہم السلام نے ہمیں جہاں معبود سے دعا کا سلیقہ سکھایا وہیں دعائیں بھی تعلیم کی ہیں، ہمیں اہلبیت علیہم السلام کی تعلیم کردہ دعائیں ہی پڑھنی چاہئیے۔ ہمیں خاص طور سے دعا کرنی چاہئیے کہ ہمارے مولا و آقا کا ظہور ہو تا کہ کائنات میں نظام عدل قائم ہو۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سیتھل-بریلی/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین سیتھل بریلی کی جانب سے امام باڑہ ذوالفقار حسین مرحوم سیتھل میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس ۱۴ اور ۱۵؍ مئی کو منعقد ہوئی۔ دونوں دن تین جلسے منعقد ہوئے ۔ پہلا جلسہ صبح ۱۰ بجے سے اذان ظہر تک، دوسرا جلسہ سہ پہر ۴ بجے سے اذان مغرب تک اور تیسرا جلسہ شب میں ۸ بجے سے ساڑھے دس بجے تک۔

تصویری جھلکیاں: ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام سیتھل بریلی میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس

تمام جلسوں کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔ تلاوت کے فرائض مولانا رضوان جعفر انسپکٹر تنظیم المکاتب اور مولانا خورشید عالم فاضل جامعہ امامیہ نے انجام دئیے۔ قرآن کریم کی تلاوت کے بعد مولانا سید کیفی سجاد صاحب انسپکٹر تنظیم المکاتب نے نعت پاک پڑھی۔ مکاتب امامیہ کے بچوں نے بہترین تعلیمی مظاہرے پیش کئے جس سے مومنین خاص طور سے بچوں میں دینی تعلیم کے حصول کا جذبہ پیدا ہوا۔

سرکار شمیم الملت مولانا سید شمیم الحسن صاحب قبلہ صدر ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر صدارت منعقد کانفرنس میں علماء کرام نے تقاریر اور مجالس عزا سے خطاب فرمایا۔ کانفرنس میں علمائے کرام سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی، مولانا قاضی سید محمد عسکری (دہلی)، مولانا ممتاز علی نائب صدر تنظیم المکاتب، مولانا فیروز عباس جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب، مولانا ناظم علی خیرآبادی، مولانا سید صبیح الحسین رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب، مولانا سید شوکت عباس سرسی، مولانا علی حیدر غازی دہلی، مولانا سید ذوالفقار حیدر اعظمی، مولانا سید کاظم مہدی عروج جونپوری، مولانا سید تہذیب الحسن مینیجر جامعۃ الزہرا ؑ تنظیم المکاتب، مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ ، مولانا فیروز علی بنارسی استاد جامعہ امامیہ و ایڈیٹر ماہنامہ تنظیم المکاتب، مولانا شمس الحسن سیتھل، مولانا سید نامدار عباس فاضل جامعہ امامیہ، مولانا جنان اصغر مولائی دہلی، مولانا دلبر حسن سیتھل، مولانا سید تنظیم حسین سیتھل، مولانا سید تنویر عباس فاضل جامعہ امامیہ، مولانا سید فیض عباس مشہدی، مولانا سید عازم حسین سیتھل کے علاوہ دیگر اہل علم و دانش نے شرکت کی۔ شعرائے کرام جناب رضا مورانوی، جناب عراق رضا آدمی سیتھلی، جناب حیدر کرتپوری، جناب شاہین سیتھلی، جناب آصف جلال بجنوری، جناب مجیب صدیقی نے بارگاہ اہلبیت علیہم السلام میں منظوم نذارنہ عقیدت پیش کیا اور تعلیمی بیداری نظمیں پڑھیں۔

سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اہلبیت علیہم السلام نے ہمیں جہاں معبود سے دعا کا سلیقہ سکھایا وہیں دعائیں بھی تعلیم کی ہیں، ہمیں اہلبیت علیہم السلام کی تعلیم کردہ دعائیں ہی پڑھنی چاہئیے۔ ہمیں خاص طور سے دعا کرنی چاہئیے کہ ہمارے مولا و آقا کا ظہور ہو تا کہ کائنات میں نظام عدل قائم ہو۔

آخری جلسہ میں مولانا سید عازم حسین زیدی عزم سیتھلی نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے ادارہ تنظیم المکاتب کی خدمات خاص طور سے کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں خادمان تنظیم المکاتب اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

کانفرنس کے اختتام پر سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب نے کانفرنس میں شریک تمام علماء، شعراء، مکاتب امامیہ کے منتظمین، مدرسین اور معلمات، مومنین کرام کا شکریہ ادا کیا۔ نیز کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں مومنین سیتھل کی خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .