۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ادارہ تنظیم المکاتب

حوزہ/ مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے کہا: مولا علیؑ امیرالمومنین اور امام المتقین ہیں ۔ آپ کی محبت انسان کو با ایمان اور با تقویٰ بناتی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو امیرالمومنین علیہ السلام کی محبت پر تربیت کرنا چاہئیے تا کہ ایک با ایمان اور با تقویٰ نسل سامنے آئے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بارہ بنکی/ ضلع بارہ بارہ بنکی میں مومنین کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے کہا: مولا علیؑ امیرالمومنین اور امام المتقین ہیں ۔ آپ کی محبت انسان کو با ایمان اور با تقویٰ بناتی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو امیرالمومنین علیہ السلام کی محبت پر تربیت کرنا چاہئیے تا کہ ایک با ایمان اور با تقویٰ نسل سامنے آئے۔

حب علی یعنی ایمان و تقویٰ : مولانا سید ممتاز جعفر نقوی 

واضح رہے کہ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین شہر بارہ بنکی کی جانب سے مولانا غلام عسکری ؒ ہال بارہ بنکی میں ہفتہ اور اتوار ۲۶ اور ۲۷ ؍ نومبر کو دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوگی ۔ جسمیں مکاتب امامیہ کے طلاب و طالبات کے تعلیمی مظاہرے کے علاوہ علمائے کرام شمیم الملت مولانا سید شمیم الحسن صاحب صدر ادارۂ تنظیم المکاتب، مولانا ممتاز علی (دہلی) نائب صدر تنظیم المکاتب، سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب سکریٹری تنظیم المکاتب، مولانا فیروز عباس مبارکپوری جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب ، مولانا ناظم علی صاحب خیرآبادی، مولانا سید تصدیق حسین صاحب، مولانا سید صبیح الحسین صاحب رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب، مولانا سید کاظم مہدی عروج جونپوری صاحب، مولانا صفدر حسین زیدی صاحب بانیٔ و مدیر جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور، مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ، مولانا سید نقی عسکری صاحب رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب ، مولانا سید تہذیب الحسن صاحب مربی اعلیٰ جامعۃ الزہرا ؑ تنظیم المکاتب، مولانا سید منور حسین صاحب انچارج جامعہ امامیہ، مولانا فیروز علی بنارسی صاحب مینیجر جامعۃ الزہراؑ تنظیم المکاتب و ایڈیٹر ماہنامہ تنظیم المکاتب، مولانا سید محمد علی صاحب استاد جامعہ امامیہ، مولانا منظر علی عارفی صاحب استاد جامعہ امامیہ ، مولانا سید تنویر عباس صاحب فاضل جامعہ امامیہ ، مولانا سید منہال حیدر زیدی صاحب استاد جامعہ امامیہ، مولانا سید علی ہاشم عابدی صاحب استاد جامعہ امامیہ، مولانا فیض عباس مشہدی صاحب فاضل جامعہ امامیہ دینی تعلیمی بیداری تقاریر اور مجالس عزا کو خطاب کریں گے۔ شعرائے کرام جناب رضا مورانوی ، جناب مائل چنڈولوی، جناب اجمل کنتوری ، جناب محب مورانوی منقبت اور تعلیمی بیداری نظمیں پیش کریں گے۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض مولانا سید فیض عباس مشہدی اور مولانا اعجاز حسین انسپکٹر تنظیم المکاتب انجام دیں گے۔

حسب دستور دینی تعلیمی کانفرنس سے قبل خادمان تنظیم المکاتب علاقہ کا تبلیغی دورہ کرتے ہیں ۔ لہذا ۲۲ ؍ نومبر کو دو کاروان کی شکل میں خادمان ادارہ مولانا سرفراز حسین صاحب ، مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب ، مولانا سید صبیح الحسین صاحب ، مولانا سید تہذیب الحسن صاحب ، مولانا سید راحت حسین صاحب مولانا غلام مہدی مولائی صاحب ، مولانا اعجاز حسین صاحب، مولانا کیفی سجاد صاحب، اور مولانا عابدصاحب ضلع بارہ بنکی میں مومنین کی بستیوں کا تبلیغی دورہ کر رہے ہیں ، جہاں مکاتب امامیہ کے معائنہ کے علاوہ جلسات و مجالس عزا کو خطاب کر رہے ہیں اور مومنین سے ملاقات بھی کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .