۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/ سات اور آٹھ ربیع الاول کو ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے شبیہ روضہ کاظمین کے نزدیک کیمپ لگایا گیا تا کہ مومنین اس دینی تعلیمی ادارہ تنظیم المکاتب سے واقفیت کے ساتھ، اسکی دینی خدمات بھی بہ آسانی حاصل کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ سات اور آٹھ ربیع الاول کو ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے شبیہ روضہ کاظمین کے نزدیک کیمپ لگایا گیا تا کہ مومنین اس دینی تعلیمی ادارہ تنظیم المکاتب سے واقفیت کے ساتھ، اسکی دینی خدمات بھی بہ آسانی حاصل کر سکیں۔ اس کیمپ میں مکاتب امامیہ کی نصابی کتب کے علاوہ مختلف زبانوں میں دینی و مذہبی کتب ، طغرے سامان عزا اور تحائف وغیرہ موجود تھے۔

نیز مومنین و مومنات کے دینی سوالات کے جوابات کے لئے علماء و افاضل تشریف فرما تھے۔

واضح رہے کہ ۱۹۶۸ ؁ء میں خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے دینی تعلیمی خدمات کی غرض سے ادارۂ تنظیم المکاتب کو قائم کیا ۔آج الحمد للہ بارہ سو سے زیادہ مکاتب ہندوستان کے اٹھارہ صوبوں میں اطفال ملت کی تعلیم وتربیت میں مصروف عمل ہیں ۔ اس کے علاوہ ناداروں اور مریضوں کی امداد، اردو ہندی ماہانہ میگزین، مدارس خدیجہؑ و مدارس ابوطالبؑ، مدرسہ قرآن، جامعہ امامیہ ، جامعۃ الزہراؑ، امامیہ اسٹڈی سینٹر، مولانا غلام عسکری ؒ روزگار اسکیم جیسے متعدد دینی، تعلیمی، فلاحی امور آن لائن اور آف لائن حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب سکریٹری تنظیم المکاتب کے زیر نگرانی خدمات انجام پا رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .