بدھ 19 فروری 2025 - 06:00
مدرسہ جعفریہ اجمیر میں بانئ تنظیم المکاتب مولانا غلام عسکری کی برسی پر یوم معلم اور مجلس عزاء کا انعقاد

حوزہ/ مولانا سید نقی مھدی زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا غلام عسکری اعلیٰ اللہ مقامہ کو ان کے خلوص نیت اور کارہائے نمایاں کی وجہ سے ہمشیہ یاد‌رکھا جائے گا ان کے خلوص نیت اور محنت و لگن کے سبب ادارہ تنظیم المکاتب اردو زبان حلقہ میں اپنی انفرادیت رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ جعفریہ اجمیر تاراگڑھ میں مولانا نقی مھدی زیدی امام جمعہ تاراگڑھ اور مولانا مظفر حسین کے توسط سے ١٨ شعبان المعظم بانئی تنظیم المکاتب خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری اعلیٰ اللہ مقامہ کے یوم وفات کے موقع پر یوم معلم اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یوم معلم کے موقع پر بانئ تنظیم المکاتب خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری اعلیٰ اللہ مقامہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کے علاوہ مدرسہ کے طلاب نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا مجلس عزاء سے امام جمعہ تاراگڑھ مولانا سید نقی مھدی زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا غلام عسکری اعلیٰ اللہ مقامہ کو ان کے خلوص نیت اور کارہائے نمایاں کی وجہ سے ہمشیہ یاد‌رکھا جائے گا ان کے خلوص نیت اور محنت و لگن کے سبب ادارہ تنظیم المکاتب اردو زبان حلقہ میں اپنی انفرادیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہندوستان میں اگر اردو لکھی یا بولی جا رہی ہے تو یہ سب مولانا غلام عسکری مرحوم کے قائم‌‌ کئے گئے مکاتب کا نتیجہ ہے جو اردو زبان کو اس دور میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

مولانا نقی مھدی زیدی نے کہا کہ بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے قائم کردہ مکاتب کے نتیجہ آپ کاغذ پر نہ دیکھیں بلکہ اپنی بستی میں موجود مسجد کے محراب میں دیکھیں کہ پچاس پچپن برس سے جو بھی علماء محراب و منبر کی زینت ہیں اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آپ نے ابتدائی تعلیم کہاں حاصل کی ہے تو انشاء اللہ یہی جواب دیں گے کہ میری بستی میں تنظیم المکاتب کا مکتب ہے ، ابتدائی تعلیم وہاں حاصل کر کے شہروں میں موجود مدارس میں گیا پھر نجف اشرف یا قم مقدس میں تعلیم حاصل کی اور آج آپ کے سامنے ہوں۔ اس کے علاوہ ہزاروں بلکہ لاکھوں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے مکتب میں دینی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد عصری تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر، انجینیئر و غیرہ بن گئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha