حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتب اہلبیت علیہم السّلام ضلع جھنگ کی جانب سے، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی صاحب صدرِ مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پاکستان کی زیر صدارت، استقبال ماہ مبارک رمضان المبارک کے عنوان سے ایک عظیم الشان علمی و فکری نشست منعقد ہوئی، جس میں مجلسِ علماء مکتب اہلبیت ضلع جھنگ کے علماء نے بھر پور شرکت کی۔
اس عظیم الشان علمی و فکری نشست سے علامہ سید ثمر علی نقوی مرکزی صاحب سیکرٹری تبلیغات، علامہ محمد عیسیٰ امینی صاحب مرکزی سیکرٹری روابط، مولانا گلزار حسین فیاضی صدرِ مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پنجاب نے خطاب کیا اور ماہ مبارک رمضان میں علمائے کرام کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔













آپ کا تبصرہ