اتوار 23 فروری 2025 - 15:51
مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت صوبۂ بلوچستان کے تحت علمی سیمینار کا انعقاد

حوزہ/مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام صوبۂ بلوچستان کی طرف سے مدرسہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ڈیرہ اللہ یار میں ایک علمی سیمینار منعقد ہوا، جس سے علمائے کرام نے رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام صوبۂ بلوچستان کی طرف سے مدرسہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ڈیرہ اللہ یار میں ایک علمی سیمینار منعقد ہوا، جس سے علمائے کرام نے رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت صوبۂ بلوچستان کے تحت علمی سیمینار کا انعقاد

علمی سیمینار سے مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی ؛ مرکزی رابطہ سیکریٹری علامہ محمد عیسیٰ امینی ؛ M.W.M کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی؛ M.W.M بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی؛ M.W.M بلوچستان کے جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی؛ مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت صوبۂ بلوچستان کے نائب صدر علامہ برکت علی مطہری؛ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی؛ جنرل سیکریٹری علامہ ذوالفقار علی سعیدی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت صوبۂ بلوچستان کے تحت علمی سیمینار کا انعقاد

سیمینار میں ضلع جھل مگسی کے صدر مولانا علی نواز عرفانی، ضلع جعفرآباد کے صدر مولانا محمد علی جمالی، ضلع صحبت پور کے صدر مولانا احسان علی لاشاری اور ضلع نصیر آباد کے صدر مولانا غالب حسین ڈومکی نے اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ قرآن اور سنت میں تبلیغ کی بہت اہمیت بیان ہوئی ہے اور علماء کو انبیاء علیہم السّلام کا وارث قرار دیا گیا ہے؛ انبیائے کرام علیہم السّلام نے انسانوں تک اللہ کا پیغام پہنچانے کے لئے بہت سی تکلیفیں برداشت کیں۔

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت صوبۂ بلوچستان کے تحت علمی سیمینار کا انعقاد

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت صوبۂ بلوچستان کے تحت علمی سیمینار کا انعقاد

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت صوبۂ بلوچستان کے تحت علمی سیمینار کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha