حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے مبلغین کو ایک تحریری پیغام میں فرمایا: رمضان المبارک کے مہینے میں جہاں تک آپ کی استطاعت ہو، اللہ کے لیے سفر کریں، ہجرت کریں تاکہ ﴿لِیُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذا رَجَعُوا إِلَیْهِمْ﴾ ہو سکے۔ اس وقت پورا اسلامی ایران آپ کی باتوں کو سننے کے لیے بے تاب ہے۔ خدا نخواستہ کسی گاؤں میں رمضان المبارک کے مہینے میں مبلغ موجود نہ ہو! اگر ہو سکے تو بڑائی کا مظاہرہ کریں اور گاؤں وغیرہ کی بھی تبلیغی دعوت کو مثبت جواب دیں۔
انہوں نے مزید کہا: آپ جہاں بھی جائیں، یا تو ایک رسالہ لکھیں یا ایک رسالے کا مطالعہ ضرور کریں، گویا حوزہ کو اپنے ہمراہ لے کر جائیں، ورنہ اگر انسان ایک ماہ سے زیادہ درس و بحث کو چھوڑ دے گا تو یہ بہت مشکل ہو جائے گا، اگر کسی جگہ پر طلبہ موجود ہوں تو ان کے لیے ایک درس کا اہتمام ضرور کریں۔ اگر آپ اکیلے ہوں تو شیخ مفید یا امام خمینی علیہ الرحمہ جیسے بزرگوں کے چھوٹے رسالوں یا بڑے رسالوں سے استفادہ کریں- بالاخر بہت سے رسالے موجود ہیں، خواہ وہ فارسی ہوں، عربی ہوں، مختصر ہوں، مفصل ہوں، فقہی ہوں، روائی ہوں یا تفسیری - ان سے استفادہ کریں تاکہ آپ کا کام ان شاء اللہ علمی ہو۔ "سیروا علی اسم اللہ" (اللہ کے نام پر جاؤ)، ان شاء اللہ تبلیغ الہی کے ذریعے نظام الہی کی حفاظت کریں۔









آپ کا تبصرہ