حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء ممبئی کا ماہانہ اجلاس مورخہ ۲۴ فروری ۲۰۲۵، بروز پیر، ۳ بجے دن مسجد ایرانیان ممبئی میں منعقد ہوا، جس میں عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں جن موضوعات پر گفتگو ہوئی وہ مندرجہ ذیل ہیں:
۱- نائب صدر اور جوائنٹ سکریٹری کا اعلان
۲۔ روحانی جلسات
۳۔ موجودہ حالات
۴۔ آزاد گفتگو
مولانا عامر صاحب نے تلاوتِ کلامِ الٰہی سے اجلاس کا آغاز کیا۔
مولانا جعفر خان صاحب نے اعلان کیا کہ
نائب صدر کے لئے مولانا سید عابد رضا رضوی صاحب اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کے لئے
مولانا سید محمد حیدر اصفہانی صاحب کو معین کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ماہ مبارک رمضان میں منعقد ہونے والے روحانی جلسات پر نیز گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے مولانا کرار خان صاحب کو روحانی جلسات کا مسئول معین کیا گیا۔
روحانی جلسات کے لیے مندرجہ ذیل شرائط رکھی گئیں:
۱.ایک مبلغ صرف ایک کلاس منعقد کر سکتا ہے۔
۲.نصاب، مجتمع کی طرف سے معین کیا جائے گا۔
۳.وہ علماء جو پورا سال ماہانہ جلسات میں شرکت فرماتے ہیں ان کو اولویت و فوقیت دی جائے گی۔
۴.ایک سینٹر پر ایک ہی کلاس ہوگی۔
۵.کلاس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کم از کم دس ہونی چاہیے۔
۶.روحانی جلسات ممبئ و اطراف ممبئ کے علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔
۷.روحانی جلسات کے مدرس کا مجتمع کا ممبر ہونا ضروری ہے۔
۸۔ہر سینٹر میں آخر رمضان المبارک امتحان برگزار کیا جائے گا اور انشاء اللہ امتحان کے سوالات مجتمع کی طرف سے تمام مدرسین کو بھیج دیئے جائیں گے۔
۹.امتحان میں اچھے نمرات سے کامیابی حاصل کرنے والے افراد کو مدرس یا خیرین کی جانب سے انعامات سے نوازا جائے گا۔
۱۰.روحانی جلسے کا وقت مدرس خود معین کرے گا۔
آزاد گفتگو میں مبلغین کو مراکز کی طرف سے دئیے جانے والے حق الزحمہ کی تاخیر یا عدم ادائیگی پر گفتگو ہوئی کہ کئی مبلغین کو ۶ مہینوں، ۹ مہینوں یا ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے کہ حق الزحمہ نہیں ملا اور فیصلہ طے ہوا کہ
جن مبلغین کو کئی مہینے سے حق الزحمہ ان کے اداروں کی جانب سے ادا نہیں کیا گیا ہے اس سلسلے میں ان اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مبلغین کے حق الزحمہ کی جلد از جلد ادائیگی کریں ورنہ آئندہ ایسے اداروں کے نام منظر عام پر لائے جائیں گے۔
آخر میں تجاویز دی گئیں کہ مجتمع کے ذمہ داران اگر ہر ماہ کسی ایک سینٹر پر تشریف لے جائیں اور وہاں کے عہدیداران سے وہاں کی علمی اور تبلیغی فعالیت کے سلسلے میں بات کریں۔
اجلاس میں ۱۷ افراد شریک ہوئے، جن میں:
۱.مولانا فیاض باقر صاحب
۲.مولانا کلب جعفر خان صاحب
۳.مولانا عابد رضا صاحب
۴.مولانا دعبل اصغر صاحب
۵.مولانا عامر عباس صاحب
۶.مولانا کرار خان صاحب
۷.مولانا اسد علی صاحب
۸.مولانا نذر عباس صاحب
۹.مولانا اسد عباس صاحب
۱۰.مولانا وصی احمد صاحب
۱۱.مولانا یوسف صاحب
۱۲.مولانا سلمان حیدر صاحب
۱۳.مولانا محمد جعفر مہدی صاحب
۱۴.مولانا محمد عباس صاحب
۱۵.مولانا ندیم حیدر صاحب
۱۶.مولاناسرور حسین صاحب
۱۷.مولانا اعظم مہدی صاحب









آپ کا تبصرہ