منگل 25 فروری 2025 - 22:08
استاد العلماء مولانا نعیم عباس نوگانوی کے سانحہء ارتحال پر شیعہ علماء کونسل جموں کا اظہارِ تعزیت

حوزہ/شیعہ علماء کونسل صوبۂ جموں، جید عالم دین، خطیبِ بے باک، مبلغِ مخلص اور استاذ العلماء حضرت مولانا نعیم عباس نوگانویؒ کے سانحہء ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد العلماء مولانا نعیم عباس نوگانوی کے سانحہء ارتحال پر شیعہ علماء کونسل جموں نے ایک پیغام میں اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شیعہ علماء کونسل صوبۂ جموں، جید عالم دین، خطیبِ بے باک، مبلغِ مخلص، اور استاذ العلماء حضرت مولانا نعیم عباس نوگانویؒ کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔

مرحوم ایک علمی و روحانی شخصیت کے حامل، علم و عمل کے پیکر اور ملت کے سچے رہنما تھے۔ ان کی خطابت، تدریس، اصلاحی خدمات اور تبلیغِ دین ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی مجالس و تقاریر میں علم و معرفت کی روشنی ہوتی تھی، اور ان کی فکری رہنمائی نے ہزاروں شاگردوں اور سامعین کے قلوب کو منور کیا۔ ان کا انتقال ملتِ تشیع کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ہم ہندوستان کے تمام علماء کرام، خصوصاً ان کے شاگردوں، عقیدت مندوں اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوندِ عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جوارِ معصومینؑ میں مقام عطا کرے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عنایت فرمائے۔ آمین۔

شریکِ غم؛ شیعہ علماء کونسل صوبۂ جموں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha