منگل 25 فروری 2025 - 14:27
مولانا سید نعیم عباس عابدی نوگانوی کی رحلت، علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، مولانا سید رضی حیدر پھندیڑوی

حوزہ/ مرحوم ایک جید عالمِ دین، مخلص خادمِ ملت اور مبلغِ دین تھے، جن کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید رضی حیدر پھندیڑوی نے مولانا سید نعیم عباس عابدی نوگانوی کی خبر انتقال پر کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ مولانا سید نعیم عباس عابدی نوگانوی صاحب اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ یہ سانحہ علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم ایک جید عالمِ دین، مخلص خادمِ ملت اور مبلغِ دین تھے، جن کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ خداوندِ عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے۔ اللہ لواحقین خصوصا ان کے بچوں کو صبرِ جمیل و اجرجزیل اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین

ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور تمام اہلِ خانہ، تلامذہ، مومنین و محبین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Zafar IN 20:04 - 2025/02/25
    Allah magferat farmay