حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نوگانواں سادات/ 23 جنوری علم الہدی لائبریری نوگانواں سادات میں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک علمی سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں تلاوت قران کریم جناب آغا اکبر علی کرگلی نے کی، اور مولانا عباس علی نجفی نے نظامت فرمائی، سیمنار میں مقالہ نگار حضرات میں جناب سلطان انجینئر نوگانوی نے علم و عمل اور حضرت علی، مولانا شہنشاہ حیدر بجنوری نے انوائرمنٹ اور حضرت علی، مولانا سید پیغمبر عباس بشر نوگانوی نے پدر یتیمان حضرت علی اور مولانا شہوار حسین نقوی نے علم اور امام علی کے موضوعات پر پر مغز مقالے پیش کئے اور مولانا گلزار چھولسی، راقم نوگانوی، مولانا علی مہدی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر محترم مولانا نعیم عباس عابدی بانی مدرسہ جامعۃ المنتظر نوگانواں سادات نے خطبہ صدارت میں کہا کہ ہمیں اس طرح کے علمی سیمینار منعقد کرتے رہنے چاہئیں اور لوگوں کی تشویق کرنا چاہیے کہ اس طرح کے سیمیناروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔
آخر میں مولانا وزیر عسکری صاحب نے سبھی تشریف لائے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس جلسے میں جامعۃ المنتظر نوگانواں سادات سے تشریف لائے مولانا محمد عارف، مولانا حسن رضا، مولانا جعفر حسین، مولانا نہال حیدر عابدی، مولانا افضال حسین، ان کے علاوہ مولانا حیدر عباس، مولانا روح اللہ عابدی، مولانا محمد علی، مولانا نور اللہ، ماسٹر کلب عباس و دیگر مومنین نے شرکت فرمائی۔