۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
پھندیڑی سادات کے شجرہ کا رسم اجراء ہوگیا 

حوزہ/ محققین ادارہ نور انٹرنیشنل مایکرو فلم سینٹر خانہ فرھنگ جمہوری اسلامی ایران (نئی دہلی) کی انتہک کاوشوں کے بعد پھندیڑی سادات کے شجرہ کا رسم اجراء ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بتاریخ 10 فروری 2022 ء بمطابق 8 رجب 1443ھ بروز پنجشنبہ محققین ادارہ نور انٹرنیشنل مایکرو فلم سینٹر خانہ فرھنگ جمہوری اسلامی ایران (نئی دہلی) کی انتہک کاوشوں کے بعد پھندیڑی سادات کے شجرہ کا رسم اجراء ہوا۔

تصویری جھلکیاں: پھندیڑی سادات کے شجرہ کا رسم اجراء

اس بزم میں مہمانان خصوصی کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔ یہ پروگرام کورونا قوانین کی رعایت کے ساتھ منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر جناب ڈاکٹر علی چگینی نے ویڈیو پیغام بھیجا جو مومنین پھندیڑی سادات کو سنایا گیا اور حجت الاسلام مولانا سید غافر رضوی چھولسی نے مختصر الفاظ میں اس پیغام کا اردو میں ترجمہ کرکے لوگوں تک پیغام پہنچایا جس میں انہوں نے آیہ مودت کو سرنامہ کلام قرار دیکر مومنین پھندیڑی سادات کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی۔

آیت اللہ سید حمید الحسن (لکھنو)، مولانا عبداللہ زیدی (لکھنو) اور مولانا ریحان حیدر زیدی (آسٹریلیا) کے پیغامات بھی قابل ذکر ہیں جو مومنین پھندیڑی سادات کو پڑھ کر سنائے گئے۔

یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ شجرہ مختلف قدیمی شجروں اور مختلف افراد کی مدد سے معرض وجود میں آیا ہے، مذکورہ شجرہ آمادہ کرنے میں حجت الاسلام مولانا سید رضی زیدی کا اہم کردار رہا۔ اس امر میں سعید اختر زیدی صاحب کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں کہ انہوں نے شجرہ مکمل کرنے میں بہت زحمت کی، اس کام میں مولانا شمیم احمد صاحب کا بھی شکرگزار ہونا چاہئے کہ انہوں نے اس شجرہ کو کافی وقت دیا اور بہترین طریقہ سے شجرہ کی کتابت کا کام انجام دیا۔

سادات پھندیڑی نے مہمانان گرامی قدر کا پرجوش استقبال کیا۔ تلاوت قرآن اور حدیث کساء کے بعد مہمانان خصوصی کی خدمت میں علمائے پھندیڑی سادات کے ہاتھوں گلدستے پیش کیے گئے۔

شجرہ سے متعلق پروگرام پھندیڑی سادات کی کربلا میں منعقد ہوا ، اس پروگرام کا آغاز مولوی اکبر علی (متعلم جامعۃ المنتظر نوگانواں سادات) کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس پروگرام کے ناظم محفل مولانا نقی حیدر(صدرالافاضل) رہے۔

شجرہ سے متعلق علمائے اعلام کے بیانات کی طرف بھی اشارہ کرنا ضروری ہے، اس پروگرام میں تقریر کرنے والوں میں: حجت الاسلام مولانا محمد سیادت نقوی(امام جمعہ امروہہ)، حجت الاسلام مولانا ممتاز علی(امام جمعہ امامیہ ہال- دہلی)، حجت الاسلام مولانا سید طالب حسین زیدی، حجت الاسلام مولانا محمد مسلم نقوی(پرنسپل باب العلم نوگانواں سادات)، حجت الاسلام مولانا قرۃ العین عابدی(پرنسپل جامعۃ المنتظر نوگانواں سادات)، حجت الاسلام مولانا سید غافر رضوی(ایران کلچر ہاؤس - دہلی)، حجت الاسلام مولانا سید ابن حسن نقوی(دہلی) وغیرہ کے نام لئےجاسکتے ہیں۔

پروگرام کے آخر میں انٹر نیشنل مایکرو فلم نور سینٹر دہلی کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری صاحب نے حاضرین محفل اور شجرہ میں حصہ لینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد مہمانان خصوصی کی خدمت میں علمائے پھندیڑی سادات کے ہاتھوں اعزاز کے طور پر سپاس نامے پیش کئے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کا مقصد نسل حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا تعارف کرانا اور شجرہ کی رونمائی کے ذریعہ پھندیڑی کے سادات کو اس چیز کی دعوت دینا کہ اپنے اپنے نام دیکھ لیں کہ اگر اصلاح کی ضرورت ہو تو وہ اصلاح کریں۔

اس پروگرام میں بیرونی علماء، بستی کے امام جمعہ اور دیگر علمائے اعلام نے شرکت کی جن میں سے حجت الاسلام مولانا ناصر حسین زیدی، حجت الاسلام سید مؤثر عباس زیدی، حجت الاسلام مولانا اسرار حیدر مرتضوی، حجت الاسلام مولانا محسن عباس زیدی، حجت الاسلام مولانا امیر رضا زیدی، حجت الاسلام مولانا مشرف حسین زیدی، حجت الاسلام مولانا ذیشان حیدر رجیٹوی وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .