۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شجرۂ سادات پھندیڑی

حوزہ/ علماء اعلام، خطباء عظام، ذاکرین کرام، شعراء ذوی الاحترام، اہل علم وفن اوردیگر مؤمنین سادات پھندیڑی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سادات پھندیڑی کے شجرہ کا پہلا مرحلہ انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر دہلی (ایران کلچرہاؤس) میں قدیم اور جدید شجروں کی مدد سے مکمل کردیا گیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر دہلی کی جانب سے نے شجرۂ سادات پھندیڑی کا پہلا مرحلہ مکمل کریا ہے اور ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں سے گذارش کی ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسمہ تعالی

علماء اعلام، خطباء عظام، ذاکرین کرام، شعراء ذوی الاحترام، اہل علم وفن اوردیگر مؤمنین سادات پھندیڑی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سادات پھندیڑی کے شجرہ کا پہلا مرحلہ انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر دہلی (ایران کلچرہاؤس) میں قدیم اور جدید شجروں کی مدد سے مکمل کردیا گیاہے۔

پہلا مرحلہ تحریری صورت میں کاغذ کے اوپر تحریر ہوتا ہے پھر اس کے بعد کاتب کپڑے پر لکھ کر مکمل کرتا ہے۔  الحمد للہ محترم سید سعید اختر زیدی کی مدد سے پہلا مرحلہ پایۂ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔ اس شجرہ میں سنہ 2020 عیسوی تک کے بچوں کے اسماء شامل کر دئے گئےہیں ۔  

لہذا تمام حضرات سے مؤدبانہ گزارش کی جاتی ہے کہ شجرۂ مذکورہ پر ایک نظر فرما لیں تاکہ کوئی غلطی، اشتباہ یا کمی بیشی نہ رہ سکے اور اس کام میں سب مل جل کر حصہ لیں  تاکہ جب یہ شجرہ امام رضا علیہ السلام کے حرم میں جائے تو سادات پھندیڑی کے ہر فرد کی براہِ راست یا بالواسطہ حصہ داری ہو۔ 

والسلام 
مہتمم شجرہ سادات 
انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر دہلی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • sayyad aqil zaidi phandervi IN 19:34 - 2021/01/19
    2 0
    میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن لوگوں نے اس شجرے کے لکھنے میں اور اس کو منظر عام پر لانے کے لیے محنت کی ہیں اور اور سعید اختر صاحب کا اور مولانا رضی صاحب کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کے لیے کافی محنت کی