۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
لکھنؤ میں دو روزہ فاطمیہ ہیلتھ کیمپ، لوگوں میں مفت چشمے و دوائیں تقسیم

حوزہ/ ہندوستان کے شہر لکھنؤ چھوٹے امام باڑے میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے  شہادت کے موقع پر چھوٹے امامباڑے میں 16- 17 جنوری ۲۰۲۱ کو فاطمیہ فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر لکھنؤ چھوٹے امام باڑے میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے  شہادت کے موقع پر چھوٹے امامباڑے میں 16- 17 جنوری ۲۰۲۱ کو فاطمیہ فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔ 

جسمیں دستیاب ڈاکٹر آئی اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن، لیڈی ڈاکٹر، سینے کے ماہر، بچوں کے ماہر کی خدمات حاصل رہیں۔

اس کیمپ میں ہندوستان کے مایہ ناز ڈاکٹروں نے لوگوں کو صلاح و مشورہ دے کر ان کو مفت دواؤں اور چشموں کی تجویز کی گئی۔

کمیپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں کے نام کچھ اس طرح ہیں ڈاکٹر شرف، داکٹر شبیہ حیدر، ڈاکٹر تحسین حیدر، ڈاکٹر اے کے تیواری ،ڈاکٹر حسن اصغر، ڈاکٹر روہت سنگھ ، ڈاکٹر وصی جعفری، ڈاکٹر آل محمد، ڈاکٹر ایس نقوی، ڈاکٹر احمد آغا،ڈاکٹر محمد مہدی، ڈاکٹر فاطمہ، ڈاکٹر ملکہ زینب، ڈاکٹر رومانہ، ڈاکٹر سامنا اور دیگر ڈاکٹروں کے ذریعے لوگوں کو مشورہ دے کر ان کو دوائیں دی گئیں

دو روزہ میڈیکل کیمپ دن ۲بجے سے شام ۶بجے تک لگایا گیا جس میں تقریبا ۱۰۰۰ سے زائد مریضوں نے کیمپ میں موجو ڈاکٹروں سے طبی رائے مشورہ لیا، اور کیمپ میں ہیلتھ چیک اپ، آنکھوں کا چیک اپ، شوگر ٹیسٹ سے متعلق  سہولیات موجود تھیں اور تقریبا ۲۰۰ لوگوں کو فری چشمے بھی فراہم کئے گئے۔

مذکورہ کیمپ طہ فاؤنڈیشن، طہ اسپتال، امامیہ میڈکس انٹرنیشنل اور جماعت جعفری کے باہمی تعاون سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .