۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حیدر آباد؛ جعفریہ اسپتال میں مفت طبی کیمپ

حوزہ/ مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد کے تحت حیدر آباد کے جعفریہ اسپتال میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد کے تحت حیدر آباد کے جعفریہ اسپتال میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

اس طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کے ذریعےمختلف امراض کے شکار لوگوں کی جانچ کی گئی۔لوگوں کے مختلف طبی ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں دوائیں دی گئیں۔

کیمپ میں شوگر ٹیسٹ،بلڈ پریشر ٹیسٹ، آکسیجن لیول ٹیسٹ جیسی بنیادی سہولتیں مہیا کرائی گئیں۔بڑی تعداد میں قرب و جوار کے لوگوں نے اس میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا۔

نور خاں بازار کے حسینی محلہ میں واقع یہ اسپتال کئی برسوں سے قرب و جوار کے افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرا رہا ہے۔اسپتال اکثر و بیشتر طبی کیمپ منعقد کرتا رہتا ہے۔اسپتال کو مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل ہیں۔

حیدر آباد؛ جعفریہ اسپتال میں مفت طبی کیمپ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .