حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پھندیڑی سادات/ نیو براہڈ ہاسپیٹل امروہہ اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام 8 اپریل 2025 بروز منگل کو پھندیڑی سادات کی کربلا میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک تجربہ کار ٹیم مریضوں کا معائنہ کرے گی اور مفت دوائیں فراہم کی جائیں گی۔
کیمپ میں شریک ڈاکٹروں میں شامل ہیں:
ڈاکٹر وائی کے اگروال (MBBS, MS، لیپروسکوپی سرجن)، ڈاکٹر وہیب زیدی (MBBS, MD فزیشن)، ڈاکٹر فضہ فاطمہ، ڈاکٹر محمد ظہیر، ڈاکٹر عفشہ زیدی، ڈاکٹر مبین اصغر، ڈاکٹر غیور حسن، ڈاکٹر مرغوب حسن، ڈاکٹر پُنیت کمار (ماہر اطفال) اور ڈاکٹر شیو کمار۔
کیمپ میں درج ذیل سہولیات مہیا کی جائیں گی:
مفت طبی مشورے
مفت ادویات کی تقسیم
بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر بنیادی طبی ٹیسٹ
علاقے کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس فلاحی پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کیمپ میں بروقت تشریف لائیں۔
رابطہ برائے معلومات:
9045093480، 9568146232، 9971276600
ویب سائٹ: www.amrmedicaltrust.com
amrtrust41@gmail.com
آپ کا تبصرہ