۱۶ آذر ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 6, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان جموں و کشمیر

حوزہ/جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان اور کشمیر آئی ہاسپٹل کے باہمی اشتراک سے مرکزی امام بارہ بڈگام میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان اور کشمیر آئی ہاسپٹل کے باہمی اشتراک سے مرکزی امام بارہ بڈگام میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ علاقہ میں لگایا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا ہیلتھ کیمپ تھا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ماہر ڈاکٹر صاحبان سے آنکھوں کا علاج کروایا۔

کیمپ میں سینکڑوں مقامی لوگوں نے اپنی صحت کا معائنہ کروایا اور مفت ادویات اور مشاورت حاصل کی۔

صدر انجمنِ شرعی شیعیان حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام طبی سہولیت کے حوالے سے بہت ہی پسماندہ ہے، یہاں کے لوگوں کی صحت کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں اس مفت صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں فری آئی کیمپ کا اہتمام

اس موقع پر کیمپ میں موجود ڈاکٹر صاحبان نے کہا کہ آج صبح سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد یہاں اپنی صحت کی جانچ کرنے اور مفت ادویات حاصل کرنے کے لئے آئی۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کیمپ میں موجود تمام ڈاکٹر صاحبان اور دیگر طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آگے بھی اس طرح کے مفت طبی کیمپ علاقے میں لگائے جائیں گے۔

جموں و کشمیر میں فری آئی کیمپ کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .