۶ آذر ۱۴۰۳ |۲۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 26, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی الصفوی

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی الصفوی نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں شیعہ مسلمانوں پر دہشت گردانہ کارروائی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحے کو ملی المیہ قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی الصفوی نے مرکزی جامع مسجد بڈگام میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں پارا چنار پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر بدترین دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحے شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

آقا حسن موسوی الصفوی نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان کے شیعہ مذہب نے ہر قسم کے حالات میں حب الوطنی اور امن پسندی کی ایک مثال قائم کر رکھی ہے۔ حکومتی عدم توجہی اور مسلکی انتہا پسندی کی بدترین مار جھیلنے کے باوجود شیعیانِ پاکستان نے اپنی حب الوطنی پر کوئی حرف آنے نہیں دیا۔ اس مسلمہ حقیقت کے باوجود حکومت پاکستان وہاں کی شیعہ قوم کو کوئی تحفظ فراہم نہ کرسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیعیانِ پاکستان کی یہ حالت زار قائد اعظم محمد علی جناح کے تصورِ پاکستان کے سراسر منافی ہے۔

آقا حسن صاحب نے کہا کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں دہشتگرد تنظیمیں شیعہ مسلمانوں کو اپنے گھروں اور علاقوں سے بے دخل ہونے کیلئے واضح دھمکیاں دے رہی ہیں اور حکومت پاکستان اس حب الوطن قوم کے تحفظ کیلئے کسی مؤثر حکمت عملی اپنانے سے قاصر نظر آرہی ہے۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا سید حسن موسوی نے کہا کہ اس واقعے سے یہ حقیقت آشکار ہوگئی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف منظم اور جرأت مندانہ کاروائی کی ضرورت ہے۔

پارا چنار پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر دہشتگردانہ حملہ ملی المیہ ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .