ہفتہ 28 جون 2025 - 15:26
جموں وکشمیر پاکستان؛ اسلام شناسی کورس 2025 اختتام پذیر

حوزہ/نجف اشرف میں زیرِ تعلیم علمائے کرام کی زیر نگرانی اور انجمنِ جعفریہ کچھا سیداں جموں وکشمیر پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ پندرہ روزہ اسلام شناسی کورس 2025 ایمان افروز ماحول میں کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں زیرِ تعلیم علمائے کرام کی زیر نگرانی اور انجمنِ جعفریہ کچھا سیداں جموں وکشمیر پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ پندرہ روزہ اسلام شناسی کورس 2025 ایمان افروز ماحول میں کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

کورس میں نوجوانوں کی دینی، فکری اور عملی تربیت کے لیے اساتذہ کرام نے شب و روز محنت کی۔

کورس کے دوران، آغا جعفر فرشتہ، آغا کمیل زیدی، آغا یاسر زیدی، آغا سہیل نجفی، محمد حسین جیوانی، آغا جواد یعسوبی اور آغا ذہین علی نجفی کی کاوشیں قابلِ ستائش رہیں۔

کورس کے موضوعات؛ عقائد، اخلاق، سیرت، تجوید، احکام، وضو و غسل عملی، ذبح شرعی، روحانی پکنک اور والدین نشست، تھے۔

اس موقع پر آغا کمیل زیدی نے احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کورس کے دوران آغا جعفر فرشتہ نے والدین کو اولاد کی دینی تربیت میں شریکِ سفر بننے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر آغا ذہین علی نجفی نے اپیل کی کہ"اپنے ذہین بچوں کو علمِ دین کے لیے وقف کریں، یہی دین کے مستقبل کے امین ہیں۔"

اس موقع پر اسلام شناسی کورس انتظامیہ کی جانب سے بچوں میں قیمتی تحائف تقسیم کیے گئے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

قرعہ اندازی کے ذریعے ایک خوش نصیب نوجوان کو زیاراتِ مقدسہ کا ٹکٹ پیش کیا گیا، جو کورس کی روحانی برکات کا خوبصورت ثمر ہے۔

انجمنِ جعفریہ کچھا سیداں کی جانب سے اسلام شناسی کے اساتذہ کو خصوصی تکریمی شیلڈز پیش کی گئیں، تاکہ ان کی خلوص بھری محنت، رہنمائی اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔

اہلیانِ جہلم ویلی نے انجمنِ جعفریہ کچھا سیداں اور اسلام شناسی کورس انتظامیہ کو کامیاب میزبانی، مثالی انتظام اور دینی خدمات پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عظیم دینی خدمت کے تسلسل کی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha