حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر پاکستان جعفریہ سپریم کونسل کے چیئرمین سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کونسل افتخار حسین زری نے اپنے مشترکہ بیان میں جموں وکشمیر ہندوستان کی عظیم دینی، علمی، روحانی شخصیت آیت اللہ آغا سید محمد باقر الموسوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ آغا سید محمد باقر موسوی خطہ کشمیر میں علم و عمل اور روحانیت کا مینار تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرحوم و مغفور بیک وقت کئی شعبوں جن میں علمی، ادبی، روحانی، ثقافتی اور سماجی شعبے سر فہرست ہیں میں عظیم خدمات انجام دے رہے تھے اور مرجعیت کے سایے تلے خطہ کشمیر میں مسلم اتحاد کے داعی تھے، ان کی وفات سے ریاست جموں و کشمیر میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید ہی پر ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وفات نے جہاں کشمیر میں مؤمنین و مسلمین کو گہرے غم میں مبتلا کیا ہے وہیں ریاست کے اس حصہ میں بھی گہرے دکھ اور صدمہ سے دو چار کیا ہے۔
اُنہوں نے مرحوم و مغفور کے بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تبارک و تعالیٰ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان اور عزیز و اقربا کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور خطہ کشمیر میں ان کا متبادل عطا کرے۔









آپ کا تبصرہ