جمعہ 18 اپریل 2025 - 23:27
آقا سید باقر موسوی الصفوی مرحوم کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، حجت الاسلام شیخ غلام رسول

حوزہ/ کشمیر کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید باقر موسوی الصفوی کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم کشمیر کے بزرگ عالم دین شیخ غلام رسول نے مرحوم و مغفور کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید باقر موسوی الصفوی کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم کشمیر کے بزرگ عالم دین شیخ غلام رسول نے مرحوم و مغفور کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین الحاج سید محمد باقر (رحمة الله علیه) کے ارتحال کی خبر سن کر بہت ہی افسوس ہوا۔

انہوں نے مرحوم و مغفور کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم آقا سید باقر موسوی الصفوی کی دینی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا۔

شیخ غلام رسول نے مزید کہا کہ میں مرحوم کے خاندان اور خصوصاً فرزندان، لواحقین اور شاگردوں کی خدمت میں صمیم قلب سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور اس مصیبت میں برابر کے شریک غم ہوں۔

انہوں نے مرحوم و مغفور کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خداوند مرحوم کے تمام عقیدت مندوں، فرزندوں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو اعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha