حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کی مایہ ناز علمی شخصیت آیۃ اللہ سید محمد باقر الموسوی الصفوی کے انتقال پر مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام علامہ سید مختار حسین جعفری نے تمام ملت کشمیر کے نام پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیۃ اللہ سید محمد باقر موسوی الصفوی کی قلیل علالت اور ان کے انتقال نے علمی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جسے صدیوں تک پر کرنا اور جبران کرنا شاید ممکن نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی مایہ ناز علمی شخصیت، فقیہ، مولف، مصنف، مدبر، نابغہ روزگار، کشمیر کے موسوی خاندان کی علمی میراث کے امین حضرت آیۃ اللہ سید محمد باقر موسوی الصفوی کی قلیل علالت اور ان کے انتقال نے علمی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جسے صدیوں تک پر کرنا اور جبران کرنا شاید ممکن نہ ہو۔
حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السّلام کے سربراہ نے کہا کہ مرحوم و مغفور آیۃ اللہ سید محمد باقر موسوی الصفوی کو کشمیر کے مشہور و معروف موسوی خاندان کی علمی میراث کا امین ہونے کے ساتھ ساتھ مشہور زمانہ کتاب الغدیر کی چند جلدوں کے اردو ترجمے کا بھی شرف حاصل رہا ہے اور یقینا مرحوم کی یہ خدمت ان کی اخروی زندگی کے باقیات الصالحات میں شمار ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم مصیبت پر ہم سب سے پہلے امام زمانہ(عج) کی خدمت اقدس میں اور پھر تمام عالم تشیع و تمام علمائے کشمیر منجملہ حجۃ الاسلام و المسلمین آقای سید حسن الموسوی الصفوی، حجۃ الاسلام و المسلمین آقای سید عبد الحسین الموسوی الصفوی، حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید ہادی الموسوی الصفوی، حجۃ الاسلام و المسلمین آقای سید احمد موسوی الصفوی، حجۃ الاسلام و المسلمین آقای سید عقیل الموسوی الصفوی اور رکن پارلیمنٹ آقای سید روح اللہ مہدی کی خدمت میں اور خانوادہ مرحوم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے علو درجات کے لیے دعا گو ہیں۔
اللھم اجعل عاقبۃ امورنا خیرا و لا تکلنا الی انفسنا طرفۃ عین ابدا









آپ کا تبصرہ