اتوار 20 اپریل 2025 - 19:30
دفترِ آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی کا علامہ سید باقر موسوی الصفوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

حوزہ/ نجف اشرف میں دفترِ آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی نے علامہ سید باقر موسوی الصفوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف/ دفترِ آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی نے علامہ سید باقر موسوی الصفوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

دفترِ آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

جلیل القدر عالم حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے حاج سید محمد باقر موسوی کشمیری طاب ثراہ کی خبر رحلت سن کر بے حد افسوس ہوا۔

اس بزرگ (عالم) نے اپنی عمر شریف کے کئی برس دین مبین کی ترویج اور اہل ایمان کی خدمت میں بسر کئے اور اس سلسلے میں کافی زحمات برداشت کیں۔

ہم اپنے تمام کشمیری ایمانی برادران و خواہران خصوصاً مرحوم کے پسماندگان اور وابستگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔

لا حول ولا قوه الا بالله العلي العظيم

دفترِ آیت اللہ العظمٰی سیستانی دام ظلہ نجف اشرف، 19 شوال، 1446 ہجری

دفترِ آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی کا علامہ سید باقر موسوی الصفوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha