حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کے جلیل القدر عالم دین حضرت علامہ آغا سید محمد باقر موسوی صفوی نجفیؒ کے انتقال پر انجمنِ شرعی شیعیان دارالمصطفیٰ بڈگام نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک پراثر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ انجمن نے ان کی علمی، فقہی اور روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی رحلت کو ملتِ تشیع کا ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔
تعزیتی پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
قال ا الامام الصادق علیہ السلام
إذا ماتَ العالِمُ، ثَلُمَ في الإسل دارِ دنیا سے رحلت هوتی هے، اسلام میں ایک ایسا شگاف واقع ہوتا ہے جسے قیامت تک کوئی پُر نہیں کر سکتا۔"
ملتِ جعفریہ وادی کشمیر پر اس وقت رنج و الم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب علم و زہد، تقویٰ و عرفان، فصاحت وبلاغت کے پیکرِ کامل، ، مروجِ شریعتِ محمدیہ، حضرتِ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی الصفوی النجفی ؒ ایک محقّقِ ژرف اندیش، اور مصنّفِ بصیر تھے، آپ کی زندگی علومِ آل محمد (ع)کی ترویج، اشاعتِ معارفِ اہلبیتِ اطہار علیہم السلام، اور احیاءِ معارف قرآت وعترت میں بسر ہوئی۔
آپ کی ذاتِ گرامی ایک مدرسۂ سیرت و کردار تھی؛ جس کے دامن میں زہد و تقویٰ کی خوشبو، تواضع و خشیت کی روشنی، اور علم و حکمت کے دریا موجزن تھے۔ آپ کی مجالس، مواعظ، اور تالیفات نسلِ نو کے لیے مشعلِ راہ اور فکری بیداری کا سرچشمہ ہیں۔
ہم اس جانکاہ سانحہ پر، بارگاہِ اقدس حضرت صاحبِ العصر والزمان ارواحنا فداه میں تعزیت پیش کرتے هوئےحضراتِ مراجعِ عظام تقلید، بالخصوص رہبرِ عالیمقام، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدّ ظلّہ العالی، مرجعِ عظیم الشأن حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلّہ الوارف، صدرِ انجمنِ شرعی شیعیان، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی دامت برکاتہ، خانوادۂ معظم موسوی، بالخصوص اہلیہ محترمہ و فرزندانِ آغا سید احمد الموسوی و آغا سید ابو الحسن الموسوی ، اور تمام سوگوارانِ کی خدمت میں ہدیۂ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
یہ سانحہ یقیناً ملتِ تشیع، حوزاتِ علمیہ، اور وادی کشمیر کے لیے ایک عظیم خلاء ہے جس کا پُر ہونا بعید از قیاس ہے۔
ہم بارگاہِ ربّ العزت، جلّ وعلا میں دست بدعا ہیں کہ پروردگار، مرحومِ کی مغفرت فرماکر جوارِ ائمۂ طاہرین علیہم السلام میں اعلیٰ ترین درجات سے سرفراز فرمائے، اور لواحقین و متعلقین کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عنایت فرمائے۔
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان دارالمصطفیٰ بڈگام









آپ کا تبصرہ