حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر شریعت آباد یوسف آباد بڈگام کے زیر اہتمام حضرت منجی عالم بشریت امام مہدی آل محمد عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ایک ریلی (مشی rally) کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کی صدارت انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے رئیس حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔ ریلی کا آغاز مدرسۃ القرآن آیت اللہ آغا سید یوسف میر گنڈ بڈگام سے ہوا اور یہ امام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف شارع فضل اللہ بمنہ میں اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر علماء کرام، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محسن رضوی، حجت الاسلام والمسلمین مولانا عرفان اسحاق، حجت الاسلام والمسلمین مولانا ولی محمد کے علاوہ مومنین حضرات اور انجمن سے وابستہ مکاتب کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور امام عالی مقام کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ