۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نیم شعبان کی مناسبت سے کشمیر میں عظیم الشان ریلی

حوزہ/ ولادت با سعادت منجی عالم بشریت بقیۃ اللہ الاعظم امام عصر و الزمان حضرت محمّد مھدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے پر مسرت موقع پر آج انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی طرف سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ولادت با سعادت منجی عالم بشریت بقیۃ اللہ الاعظم امام عصر و الزمان حضرت محمّد مھدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے پر مسرت موقع پر آج انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی طرف سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی صدارت اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی کشمیری نے کی ۔

نیم شعبان کی مناسبت سے کشمیر میں عظیم الشان ریلی

ریلی میں جنرل سیکرٹری آغا سید مرتضی الموسوی الصفوی و حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محسن رضوی اور انجمن شرعی شیعیان سے وابستہ مکاتب میں زیر تعلیم طلاب و طالبات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت فرما کر امام عالی مقام کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

نیم شعبان کی مناسبت سے کشمیر میں عظیم الشان ریلی

یہ ریلی مدرسة القرآن آيت الله آغا سيد یوسف ؒ میر گنڈ سے نکلی اور مرکزی أمام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں اختتام پذیر ہوئی ۔

نیم شعبان کی مناسبت سے کشمیر میں عظیم الشان ریلی

اس موقع پر آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے ریلی کہ حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیم شعبان امام وقت کی ولادت کا دن ہے۔ انہوں نے کہا حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہی ہیں جو اس دنیا میں عدل و انصاف کا قیام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریلی اظہار عقیدت بھی ہے اور پورے عالم بشریت کے لئے پیغام بھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .