۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کشمیر

حوزہ/ جموں و کشمیر؛ انجمن شرعی شیعیان کے بانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان شریعت آباد یوسف آباد بڈگام کشمیر میں حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی القمی کی صدارت میں بانی انجمنِ شرعی شیعیان اور حوزہ علمیه جامعه باب العلم سید الاعلام حضرت آیت اللہ آغا سیدیوسف الموسوی الصفوی النجفی کی برسی کی مناسبت سے اجتماعی فاتحہ خوانی اور مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم و مغفور کی دینی اور سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ مرحوم و مغفور کشمیر میں اپنی آخری عمر تک تبلیغ دین مبین میں مصروف عمل رہے اور زمانہ کے تمام نشیب فراز سے مقابلہ کیا۔ مرحوم کی زندگی و طریقت مؤمنین کےلئے اسوہ حسنہ قرار دی جاسکتی ہے۔

مرحوم آغا صاحب اعلی اللہ مقامہ الشریف کی گرانقدر تصانیف انمول سرمایہ ہے جن کے مطالعہ سے قارئین احکام الٰہی سے کما حقہ مستفید ہو جاتے ہیں۔

آغا مرحوم اتحاد بین المسلمین کے بے نظیر داعی تھے اور اسلامی اقدار کو بام عروج تک لےجانے کےلئے دائما کوشان رہے۔

مرحوم و مغفور کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں آج 10 ذی القعدۃ الحرام بمطابق 31 مئی امام بارگاہ آیت اللہ یوسف بمنہ شارع فضل اللہ میں حسب سابق مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا- نماز ظہرین صدر محترم کی پیشوائی میں ادا کی گئی بعد از آں مرحوم کے بلندی درجات کے لئے مؤمنین نے اجتماعی قرآن خوانی کی اور اس کے بعد انجمن سے وابستہ ذاکرین کرام نے مرثیہ خوانی کر کے مرحوم بانی صدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .