۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کشمیر کانفرنس

حوزه/ مجلس علمائے امامیہ جموں وکشمیر کے نئے الیکشن پر مولانا غلام رسول وانی مقیم قم المقدسہ نے دل کی گہرائیوں سے مبارك باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری (مجلس علمائے امامیہ ) دیرینہ خواہش تھی جسے علمائے کشمیر نے عملی جامہ پہناکر شیعیان کشمير کى پوری دنیا اور ہندوستان میں پہنچان بنا دی جو کہ لطف خُداوند سـے خالى نہیـــــں ہـے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے امامیہ جموں وکشمیر کے نئے الیکشن پر مولانا غلام رسول وانی مقیم قم المقدسہ نے دل کی گہرائیوں سے مبارك باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندہ کی (مجلس علمائے امامیہ ) دیرینہ خواہش تھی جسے علمائے کشمیر نے عملی جامہ پہناکر شیعیان کشمير کى پوری دنیا اور ہندوستان میں پہنچان بنا دی جو کہ لطف خُداوند سـے خالى نہیـــــں ہـے۔

مجلس علمائے امامیہ جموں وکشمیر کی تشکیل پر بزرگ عالم دین شیخ غلام رسول وانی کا ہدیہ تبریک

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس علماء کــا تشکیل پانا امید کی ایک بہت بڑی کرن ہـےجو کہ بہت پہلے تشکيل پا جانا چاہیئے تھا۔

مولانا غلام رسول وانی نے کہا کہ بہر حال دير آید درست آید. خداوند تبارک و تعالئ نے علمائے کشمير کو توفیق سـے نوازا اور مجلس علماء کی سنگ بنیاد کشمير میـں رکھی گئی اور یداللہ مع الجماعہ کا مصداق قرار پائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میـں تمام علمائے کشمیر کا شکر گزار ہوں اور علماء کی زحمات کی قدردانی کرتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ طلب توفیق کرتا ہوں۔

کشمیر کے بزرگ عالم دین شیخ غلام رسول وانی نے کہا کہ بحمد اللہُُ مجلس علمائے امامیہ اپنی منزل تیزی سے طے کر رہی ہے اور روز بروز اپنے مقاصد میـں کامیاب ہوتی جا رہی ہے، لہٰذا تمام اہل تشیع سـے گزارش کر رہا ہوں کہ مجلس علماء کی آبیاری میـں ہر ممکن کوشش کریں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ مجلس علمائے امامیہ، کشمیری علماء کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہـے لٰہذا اس کی سر بلندی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں چونکہ مجلس علمائے امامیہ کشمیر اب قومی سرمایہ ہے اور قوم کے لیے باعث افتخار مرکز بن گیا ہے۔ میری دعائیں قوم اور علماء کے ساتھ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .