۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
بانی انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الصفوی ؒ کی برسی؛

حوزہ/ آغا مجتبیٰ نے کہا مرحوم و مغفور نے اپنے آبا و اجدا کے خدمت دین کے نصب العین کو تنظیمی شکل دے کر آ ئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کیا اور تنظیم میں مختلف شعبے قائم کرکے تنظیم کے اساسی منشور کو موثر طور پر انجام دہی کو یقینی بنایا مرحوم کا سب سے نمایا کام باب العلم کا قیام ہے جس کے اہتمام سے پوری وادی میں دینی مدارس مصروف خدمت ہے اور اطفال قوم کو دینی تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔

بانی انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغاسیدیوسف الصفوی ؒ کو ان کی برسی کی مناسبت سے حسب سابق امسال بھی انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں بعد از نماز عظیم الشان مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی بھاری تعدادنے شرکت کی انجمن سے وابستہ چند ذاکرین حضرات نے ذکر مصائب کے ذریعہ سامین کے قلوب کو منور کیا۔

مجلس کے اختتام پر حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئےمرحوم کی نمایاں علمی،مذہبی خدمات کو اُجاگر کیااور بانی انجمن کی انتھک کاوشوں اورتصانیف کو لوگوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔

آغا مجتبیٰ نے کہا مرحوم و مغفور نے اپنے آبا و اجدا کے خدمت دین کے نصب العین کو تنظیمی شکل دے کر آ ئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کیا اور تنظیم میں مختلف شعبے قائم کرکے تنظیم کے اساسی منشور کو موثر طور پر انجام دہی کو یقینی بنایا مرحوم کا سب سے نمایا کام باب العلم کا قیام ہے جس کے اہتمام سے پوری وادی میں دینی مدارس مصروف خدمت ہے اور اطفال قوم کو دینی تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔

مرحوم کی گراں قدر دینی خدمات کو تاریخ شیعیان کشمیر کا تابندہ ترین باب قرار دیتے ہوئے آغا مجتبیٰ نے کہا کہ بانی انجمن شرعی کی اطاعت اور فرمان برداری کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئےمردِ درویش حجت الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفیٰ الموسوی الصفویؒ خانوادہ کی سنت کے مطابق زعیم خانوادہ ہوئے جنہوں نے عزم و استقلال استقامت کا مظاہرہ کرکے اپنے اسلاف کے دینی مشن کو بام عروج تک پہنچایا جو آج تک صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے زیر قیادت رواں دواں ہے۔

آج بھی کشمیر کے طول و عرض میں دین و شریعت اور ملی مفادات کی حفاظت کے لئے آغا صاحب ایک نمایاں کردار ادا کرتے ہوئےاپنے اسلافوں کےعظیم مشن کی آبیاری واستحکام کے لئے کوشاں ہے۔ آقاے مرحوم کو خراج عقدیت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے نصب العین کے ساتھ ہر سطح پر وفاداری کا مظاہرہ کریں اور شریعت شناس معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .