۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
مجلسِ عزا

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیان شریعت آباد یوسف آباد بڈگام کشمیر کے تحت امام بارگاہ امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف چوند پورہ بڈگام میں امام محمد تقی علیہ السّلام کی شہادت کے موقع پر مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیان شریعت آباد یوسف آباد بڈگام کشمیر کے تحت امام بارگاہ امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف چوند پورہ بڈگام میں امام محمد تقی علیہ السّلام کی شہادت کے موقع پر مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ذاکرین کرام نے مرثیہ خوانی کے ذریعے امام عالی مقام علیہ السّلام کی خدمت بہترین خراج عقیدت پیش کیا۔

انجمنِ شرعی شیعیان شریعت آباد یوسف آباد بڈگام کشمیر کے تحت شہادت امام جواد (ع) کی مناسبت سے مجلسِ عزا منعقد

مجلسِ عزا سے حجۃ الاسلام سید محسن رضوی نے خطاب کیا اور تعلیمات امام عالی ؑمقام سے تمام سامعین کو مستفید کیا۔

انجمنِ شرعی شیعیان شریعت آباد یوسف آباد بڈگام کشمیر کے تحت شہادت امام جواد (ع) کی مناسبت سے مجلسِ عزا منعقد

انہوں نے مزید کہا کہ امام عالی مقام علیہ السلام جود و سخاوت کے سبب جواد کے لقب سے ملقب ہوگئے۔ آپؑ جب بھی گھر سے باہر نکلتے تھے تو اپنے ہمراہ کچھ دینار و درہم رکھتے تھے اور جو بھی آپ سے سوال کرتا تھا اسے عطا فرماتے تھے اور اپنے زمانہ کا عابد ترین و خالص ترین شخص شمار ہوتے تھے اور کثرت سے نافلہ نماز پڑھنے والا قرار پائے۔

حجت الاسلام محسن رضوی نے کہا کہ امام محمد تقی علیہ السلام انسان کی برتری کو علم کے ذریعہ سے قرار دیتے تھے نہ کہ حسب و نسب سے۔ آپ سے نقل ہوا ہے: الشریف کلُّ الشریف مَن شرّفَه علمُه، شرفاء میں شریف ترین فرد وہ ہے جس کا شرف علم کے ذریعہ ہو۔ آپ معاشرہ کے نچلے طبقات سے تعلق رکھنے والوں منجملہ غلاموں پر توجہ دیتے تھے اور ان کے ساتھ نشست و برخاست کرتے تھے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں امام عالی مقام کی سیرت کو اپنے لئے اسوہ قرار دینا چاہئے اور آپؑ کی تعلیمات پر من و عن عمل کرنا چاہیئے تاکہ معاشرہ میں جود وسخاوت اور تعلم و ترقی رواج پائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .